تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احراراسلام کے زیراہتمام چناب نگر کی مرکزی جامع مسجد احرارمیں دوروزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس

چنیوٹ /چناب نگر(پ ر)عالمی مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام چناب نگر کی مرکزی جامع مسجد احرارمیں دوروزہ سالانہ ’’ختم نبوت کانفرنس‘‘اسلام کی سربلندی،عقیدۂ ختم نبوت کے لئے پرعزم جدوجہداور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ،حسبِ سابق کانفرنس کے اختتام پر فقیدالمثال جلوس نکالا گیا اور’’ایوان محمود‘‘کے سامنے قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ بھی دہرایا گیا ،قبل ازیں پرچم کشائی کی پروقارتقریب بھی منعقد ہوئی ،کانفرنس کی آخری نشستوں کی صدارت قائداحرارسید عطاء المہیمن بخاری نے کی جبکہ یادگارِاسلاف مولانا مجاہد الحسینی ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد حسن،ممتاز اہل حدیث رہنما سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری،جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،جامعہ امدادیہ اسلامیہ فیصل آباد کے نائب صدر مولانا مفتی محمد زاہد،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا ضیاء الدین آزاد،انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیر قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا عبدالقادررائے پوری(سرگودھا)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالخالق ہزاروی،اتحاد علماء کونسل کے مولانا ثناء اللہ غالب(گلگت،بلتستان) ،مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر پروفیسرخالد شبیر احمد،سید محمد کفیل بخاری،حاجی عبداللطیف خالد چیمہ،مولانا محمد مغیرہ،قاری محمد یوسف احرار،مولانا تنویرالحسن،پیرمحمد ابوذر(اسلام آباد)قاری عبیدالرحمن زاہدلدھیانوی ،مولانا حماد الرحمن لدھیانوی ،قاری منظور احمد طاہر،قاری محمد زین نقشبندی اور متعدددیگر رہنماؤں اور ممتاز شخصیات نے شرکت وخطاب کیا ۔
مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرسید عطاء المہیمن بخاری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے جو انسانیت کے تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے اللہ کے عطاکردہ نظام میں کسی قسم کی پیوند کاری سے ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،تحفظ ختم نبوت کا پلیٹ فارم تما م مکاتب فکر کے لئے مضبوط ترین قدرمشترک ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کو ہر حال میں شکست سے دوچار کرنے کے لئے قومی سطح پر اتحاد ویگانگت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کے بارے میں نرم گوشہ پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے ،انہوں نے کہا کہ مقتدرقوتیں اور سیاستدان اپنی صفوں سے قادیانیوں اور وطن دشمن عناصر کاخاتمہ کریں اور ملکی دفاع کو یقینی بنائیں ۔
پروفیسرخالد شبیر احمد نے کہا کہ اکابر احرارکی جدوجہد اور بصیرت کی وجہ سے پاکستان قادیانی اسٹیٹ بننے سے محفوظ رھا۔سیدمحمد کفیل بخاری نے کہا کہ مجلس احراراسلام 86سال سے اللہ کی دھرتی پر اللہ کے قانون کے نفاذ کی پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ،پاکستان کی حفاظت ہمارے ایمان اور جان کا حصہ ہے ،ہم شہداء ختم نبوت کے مقدس خون کے وارث ہیں اور پوری دنیا میں عقیدہؐ ختم نبوت کا شعور اجاگر کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ۔حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ 1934ء میں قادیان میں شعبۂ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کے ذریعے مجلس احراراسلام نے پوری دنیا پر قادیانیوں کا کفروارتدادبے نقاب کیا تواسی طرح 27فروری 1976ء کو حضڑت مولا غلام غو ث ہزارویؒ ،سید ابوذر بخاریؒ اور سید عطاء المحسن بخاریؒ کی قیادت میں قافلہ احرارربوہ میں فاتحانہ داخل ہوااور پرچم ختم نبوت بلند کیا ،ہم امن کے داعی ہیں دنیا کو امن صرف حضرت آمنہؓ کی گود میں ہی ملے گا،مولانا مجاہدالحسینی نے کہا کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کی رفاقت اور صحبت نے ہمیں دین اور تحفظ ختم نبوت کا فہم دیا ،اکابر احرارکی لازوال قربانیوں کے نتیجے اور شہداء ختم نبوت کے خون کے صدقے پاکستان قادیانی ریاست بننے سے بچا ہواہے،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد اسلام پر رکھی گئی اس میں سیکولر ازم کی کوئی گنجائش نہیں ،عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے تمام جماعتیں متحد ہیں ،امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری اوران کی جماعت مجلس احرارکی عقیدہ ختم نبوت کے لئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،کوئی سیاسی قوت ختم نبوت جیسے قوانین ختم نہیں کرسکتی۔مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ آخرکار اسلام غالب آکررہے گا ،نظریاتی فتنوں کے توڑ کے لئے طویل محنت کی ضرورت ہے ،تمام مسلمان مکاتب فکر کی منزل ایک ہے ،سب کا ماخذ قرآن وسنت ہے۔شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدزاہدنے کہا کہ وہ عظیم قافلہ جس نے ناموس رسالت کا تحفظ کیا ،سید عطاء اللہ شاہ بخاری اس کے سپہ سالار تھے اس قافلے میں کارکن کی حیثیت سے نام لکھوانے کے لئے ختم نبوت کانفرنس چناب نگر میں حاضری ہوتی ہے قادیان سے چناب نگر تک اس قافلے کی قربانیوں نے اس مسئلہ کو زندہ رکھا ہوا ہے ۔کانفرنس کے اختتام پر ہزاروں فرزندان اسلام ،مجاہدین ختم نبوت اور سرخ پوشان احرارنے فقید المثال دعوتی جلوس نکالا ،جلوس قائدین احراراور تحریک ختم نبوت کے رہنماؤں کی قیادت میں جامع مسجد احرارسے روانہ ہوا تو منظر دیدنی تھا ،سرخ ہلالی پرچموں اور مختلف بڑے بڑے دعوتی بینرز تھامے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ،کلمہ طیبہ اور درود پاک پڑھتے جب آگے بڑے تو روح پرور اور منظم جلوس کے شرکاء یہ نعرے لگا رہے تھے،نعرہ تکبیر اللہ ،اکبر ،محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)ہمارے ،بڑی شان والے ،تاج وتخت ختم نبوت،زندہ باد،شرکاء نعرے لگا تے ہوئے اپنے طویل مقررہ راستوں سے اقصیٰ چوک پہنچے جہاں جلوس نے پڑاؤ کیا اورقادیانیوں کودعوت اسلام دی گئی ،یہاں سے جلوس نہایت پر امن طور پر قادیانی مرکز ’’ایوان محمود‘‘پہنچا تو بہت بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کرگیا ،ایون محمود کے سامنے قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری ،حاجی عبداللطیف خالد چیمہ ،سید محمد کفیل بخاری اور مولانامحمد مغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہرایا ۔سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری میں زندگی بسر کرنے کی دعوت لے کر ربوہ میںآئے ہیں ،ہمارا مشن کفروارتداد کو بے نقاب کرنا ہے ،قادیانی اپنی متعینہ اسلامی و آئینی حیثیت کو تسلیم کرلیں تو ہماری محاذ آرائی ختم ہوجائے گی ،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد نہیں کروا رہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا مفتی محمد حسن نے قادیانیوں کو مخاطب کر کے کہا کہ ذلت وگمراہی سے نکل کر اللہ کی اطاعت میں آجاؤ ،ہم تمہیں پیار اور محبت سے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق دعوت حق دے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جنگِ یمامہ میں شہید ہونے والے بارہ سو صحابہ کرامؓ اسلامی تاریخ کا اثاثہ ہیں،سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ ہم ربوہ میں آئے ہیں تو مرزا مسرورسمیت تمام قادیانیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن میںآجائیں دنیا وآخرت اچھی ہوجائے گی۔مولانا محمد مغیرہ نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی حیات مبارکہ کو قادیانی مغالطے میں ڈال کر دنیا کو مرزا غلام احمد قادیانی کی جھوٹی نبوت کا ڈھونگ رچاتے ہیں ،جو سراسر مغالطہ اور جھوٹ ہے اور قادیانیوں کا فراڈ بے نقاب کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.