تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت النبی ؐ کے پروگرام ملک بھر میں شروع کردیئے ہیں

مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے ربیع الاول کی مناسبت سے سیرت النبی ؐ کے پروگرام ملک بھر میں شروع کردیئے ہیں اس سلسلے میں اسوہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف حوالوں سے روشنی ڈالی جارہی ہے ۔قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری نے جماعت کی جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ سیرت النبی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کے لئے سیمینارز منعقد کریں ۔علاوہ ازیں 12۔ربیع الاول (24دسمبر)جمعرات کو چناب نگر میں منعقد ہونے والی آل پاکستان احرارختم نبوت کانفرنس اور دعوتی جلوس کے انتظامات تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں ،جامع مسجد احرارچناب نگر کے خطیب مولانا محمد مغیرہ نے بتایا ہے کہ انتظامی کمیٹیوں نے کانفرنس کے لئے اپناکام شروع کردیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ کانفرنس میں آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں سے فرزند ان اسلام،مجاہدین ختم نبوت اور سرخ پوشان احراربڑی تعداد میں شریک ہوں گے ،جبکہ مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ رہنماکانفرنس سے خطاب کریں گے ،تحریک تحفظ ختم نبوت اورمجلس احراراسلام کے رہنما قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہرائیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.