قادیانی جماعت کی الیکشن 2018 سے لاتعلقی، قادیانی ووٹرز کوووٹ کاسٹ کرنے سے روکنا،آئین پاکستان اورریاست سے غداری ہے: عبداللطیف خالدچیمہ
متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہاہے متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے کنونیراورمجلس احراراسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے قادیانی جماعت کے ترجمان سلیم الدین کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ قادیانیوں کی الگ شناخت پارلیمنٹ اورپوری امت مسلمہ کامتفقہ فیصلہ ہے ،قادیانی اپنی آئینی حیثیت کوتسلیم کرنے سے مسلسل انکاری ہیں اوروطن عزیزکے خلاف بیرونی دنیامیں پروپیگنڈہ اورلابنگ کرکے پاکستان کو بدنام کررہے ہیں پھروہ پاکستان کے شہری ہونے کے حقوق تواستعمال کرتے ہیں لیکن فرائض سے لاتعلق ہیں۔انہوں نے کہاکہ قادیانی آخر اپنی شناخت کیوں چھپاتے ہیں اوردھوکہ دہی سے مسلمانوں کی صفوں میں شامل ہوکراعلیٰ عہدوں تک پہنچ جاتے ہیں۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ فاٹا میں خواتین کوووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے پرکاروائی ہوسکتی ہے توپھرقادیانی جماعت جوریاست کی رٹ کومسلسل چیلنج کررہی ہے اوراعلانیہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے تواس کیخلاف کاروائی کیوں نہیں ہورہی ۔انہوں نے سلیم الدین کے اس الزام کوردکیاکہ اس سے مذہبی تفریق پیداہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اپنے اپنے مذہب کی پہچان ہوتی ہے جوہرحال میں ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق انتخانی اصلاحات بل کی ڈرافٹنگ کے وقت انوشہ رحمن اورشفقت محمود نے ختم نبوت والے حلف نامے کوچھیڑااور وہی اس کے ذمہ دارہیں اس لحاظ سے مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف اس سازش میں برابرکی شریک ہے جن کوتاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے ترمیمی بل کے حوالے سے جوتفصیلی فیصلہ دیاہے وہ ختم نبوت کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھاجائے گا،اب حکومت اوراداروں کا فرض ہے کہ وہ اس فیصلے پرمکمل عملدرآمد کروائیں اوراپنی شناخت چھپانے والے قادیانیوں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں۔