تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد کرنا ہر مسلمان کا بنیادی فریضہ ہے: میاں محمد اویس

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہاہے کہ امت کی کامیابی حضور ﷺ کی پیروی میں ہے۔عقیدۂ ختم نبوت دین کی اساس و بنیاد ہے اس عقیدے کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر عقیدہ ختم نبوت محفوظ نہیں تو دین کی پوری عمارت غیر محفوظ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت قرآن وحدیث اور اجماع امت سے ثابت ہے اس عقیدے کے تحفظ کے لیے حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے لے کر دورِ حاضر تک شہادتوں کی تاریخ رقم ہے اور یہ تاریخ خونِ شہیداں سے لکھی گئی ہے۔ منکرین ختم نبوت کے فتنے کا تعاقب بے حد ضروری ہے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ آصف کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز اسلام کے خلاف سازش کی جارہی ہے،ان سازشیوں کی زبان کو لگام دینی ہوگی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ آصف نے اپنے بیان کی وجہ سے پوری مسلم امہ کا دل دکھایا ہے وہ قوم سے معافی مانگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.