تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

شہدائے ختم نبوت کے مقدس خون کی خوشبوئیں تا قیامت جاری رہیں گی: قاری قاسم بلوچ

 لاہور (پ ر) مجلس احرار قادیانیت کا تعاقب آخری قادیانی تک جاری رکھے گی۔ 1906سے قادیانیوں کے خلاف مسلمانوں نے تحریک کا آغاز کیا اور آج تک قادیانیت کے کفر کو بے نقاب کررہے ہیں۔جناب نبی کریم ﷺ کے منصب رسالت و ختم نبوت کا تحفظ ہمیں اپنی اولادوں اور اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے ہم دنیا کی عزت و آبرو قربان کرکے بھی فتنہ قادیانیت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے جامع مسجد دارالشفاء میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران قادیانیت نوازی میں ساری حدیں کراس کر چکی ہے، شہدائے ختم نبوت کے مقدس خون کی خوشبوئیں تا قیامت جاری رہیں گی اور قادیانی فتنے کے استیصال کے لیے ہم ہر محاذ پرسر گرم رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.