تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سید نا معاویہؓ کا طرز سیاست اور ان کی طرز حکمرانی ہمیں مشکلات سے نکلنے کے گر بتاتی ہے. سید عطاء المہیمن بخاری

جنا ب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے برادر نسبتی کاتب وحی خلیفہ ششم سید نا حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ‘کا یوم وفات گزشتہ روز ملک بھر میں عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ،مجلس احراراسلام پاکستان ،تحفظ ختم نبوت اور مجلس خدام صحابہؓ اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں سیدنا امیر معاویہ ؓ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اجتماعات اور اجلاس منعقد ہوئے جن میں پہلے اسلامی بیڑے کے بانی سیدنامعاویہؓ کے سیرت وفضائل پر روشنی ڈالی گئی ،مجلس احراراسلام کستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ ،قاری محمد یوسف احرار،مولانا محمد مغیرہ،میاں محمد اویس،مولانا تنویر الحسن نقوی،حافظ محمد اسماعیل ،قاری محمد اصغر عثمانی،مفتی عطاء الرحمن قریشی اور دیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات پر اپنے بیانات وخطابات میں کہا ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد گرامی کی روشنی میں تمام کے تمام حضرات صحابہ کرامؓ جنتی اور بخشے ہوئے ہیں اور ہرہر ایک صحابی کی پیروری سیدھی جنت میں لے جائیگی۔سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ حضرات صحابہ کرامؓ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تیارکردہ پہلی ٹیم ہے آج کے گھمبیر حالات میں سید نا معاویہؓ کا طرز سیاست اور ان کی طرز حکمرانی ہمیں مشکلات سے نکلنے کے گر بتاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ نظام خلافت صحابہ نافذ کئے بغیر ملک میں امن وچین اور سکون نصیب نہیں ہوسکتا ،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ صحابہ کے طرز زندگی اور طرز حکمرانی کو اپنایا جائے اور نافذ بھی کیا جائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.