رحیم یار خان (پ ر) مجلس احراراسلام ضلع رحیم یار خان کے ضلعی صدر محمد اشرف کمبوہ, ضلعی جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ حجازی نائب ضلعی صدر مولانا فقیراللہ رحمانی, تحیصل رحیم یار خان کے امیر حافظ صدیق چوہان, جنرل سیکرٹری قاری شاہد بلوچ تحیصل صادق آباد کے امیر حافظ علی احمد جنرل سکٹری چوہدری ارشد تحصیل خان پور کے امیر سید ناصر ہاشمی جنرل سیکرٹری حافظ عمر فاروق, نائب سیکرٹری محمد بلال احمد درخواستی اورضلع بھر کے کارکنان ڈی سی رحیم یار خان کی طرف سے مرکزی نائب ناظم مجلس احرار اسلام پاکستان سید عطاء اللہ ثالث بخاری دامت فیوضہم کی ضلع بندی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پابندی کے نوٹیفکیشن کو فی الفور معطل کیا جائے اور ان افسران سے پوچھا جائے کہ اتحاد امت و قیام امن کے داعیان پر محرم الحرام میں پابندی نہ صرف عجیب بلکہ معنی خیز ہے. ہمارا مطالبہ ہے کہ ایسے محب وطن اور امن پسند رہنماؤں کے خلاف غلط رپورٹنگ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے ورنہ ہم انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں.
مجلس احرار اسلام کے ضلعی رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک طرف افسران بالا کا امن پسندوں کے ساتھ یہ سلوک ہے جبکہ دوسری طرف ضلع رحیم یار خان میں پے در پے صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین پر تبرا کیا جا رہا ہے اور ان کو گرفتار کرنے کی بجائے انتظامیہ ان کی حفاظت کر رہی ہے. انہوں نے کہا کہ گستاخوں کے خلاف صرف 16 ایم پی او کا پرچہ درج کیا ہے جبکہ ان پر 298 اے کی دفعہ لگتی ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور غیر جانبدارانہ اقدام کرتے ہوئے صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین پر تبرا کرنے والوں کے خلاف 298 اے 295 بی اور 7 اے ٹی اے کے تحت دہشت گردی کی دفعات لگائی جائیں.