تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سنگل نیشنل کریکولم ایک جائزہ

ڈاکٹر سید ظاہر شاہ

پی ٹی آئی حکومت نے سیکولر لابی کی مدد سے 2006 کریکولم میں ترامیم کر کے اس کو سنگل نیشنل کریکولم کا نام دے کر اس کے تحت ابتدائی سے پانچویں جماعت تک ٹیکسٹ بکس لکھوا کر اس سال اگست میں نافذ کرائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی لبرلز ابھی تک اس سے خوش نہیں، حالانکہ اسلامی معیارات کے مطابق بھی یہ نصاب خاصا تشویشناک ہے۔ معاشرتی علوم، انگلش اور اردو کی کتابوں کا جائزہ لینے کے بعد درج ذیل نکات سامنے آئے ہیں ۔
1۔ ان تمام کتابوں میں لبرل ازم، مغرب کا تصور آزادی یعنی ہر انسان کو آزادانہ طور رہنے کا حق(میرا جسم میری مرضی)، آزادی اظہار رائے، غیر مسلم کے ساتھ مل جل کر رہنا، رواداری وغیرہ کے تصورات بہت نمایاں کر کے پیش کیے گئے ہیں
2۔ اسلام کی مذہبی اقدار جیسے دین اسلام کی حقانیت، تصور حیا، حجاب، نماز، جوان لڑکے اور لڑکیوں کا مل جل کر رہنے سے اجتناب وغیرہ کے تصورات مکمل طور پر نکال دیے گئے ہیں۔
3۔ مذہبی رواداری کے تحت ہندو، سکھ اور عیسائیوں کے تہواروں کے بار بار تذکرے کیے گئے ہیں مذہبی رواداری کے تحت انٹرفیتھ کا عقیدہ متعارف کرایا گیا ہے اور یہ تاثر دیا گیا ہے کہ اسلام کی کوئی خاص خصوصیات نہیں ہیں بلکہ دوسرے ادیان کی طرح یہ بھی ایک دین ہے۔ سیرت طیبہ کے حوالے بھی اگر دیے گئے ہیں تو ان میں بھی کفار کے ساتھ حسن سلوک کا ذکر ہے
4۔ کلاس 5 کے معاشرتی علوم ص 6 میں لکھا ہے کہ’’ آزادی اظہار رائے کے نظریے کو انیسویں صدی کے برطانوی لبرل مفکر جان سٹورت مل نے پیش کیا ہے۔ معاشرتی ترقی کا واحد راستہ یہ ہے کہ انسانوں کو آزادانہ طور پر اپنے خیالات کے اظہار کا موقع دیا جائے ‘‘۔
5۔ چوتھی، پانچویں جماعت تک پہنچتے پہنچتے بچوں میں بلوغت کے آثار پیدا ہوتے ہیں انگلش 5 کی کتاب میں ایک سبق اس طرح شروع ہوتا ہے ’’ میں عبداﷲ ہوں سارہ، طاہر اور ماہین میرے دوست ہیں ہر شام ہم ایک پارک میں جمع ہوتے ہیں جو ہمارے پڑوس میں واقع ہے سارہ کے لیے ہم نے رقم جمع کی جس سے اس کے لئے فن فیئر کے لیے کپڑے خریدلیے۔ ص ’’110۔ اسی کتاب کے ص5 پر ایک مشق میں لکھا ہے ’’ عائشہ اذلان کی بہترین دوست ہے ’’ص 99 پر آمنہ اور سلیمان کے درمیان گفتگو چل رہی ہے ‘‘۔
انگلش کلاس 3 میں لڑکی اور لڑکے کے تصاویر ایک دوسرے کو مماس کر کے دیے گئے ہیں ۔معاشرتی علوم کلاس 4 کے ص4 پر ایک مسلم لڑکے کی غیر مسلم لڑکیوں کے ساتھ گہری دوستی کا ذکر ہے
6۔ کلاس 1 کے معاشرتی علوم کی پرانی کتاب میں 4 اسباق ہمارا اﷲ، ہمارے پیغمبر، ہماری نمازیں، اور مقدس کتابیں تھیں جو نئی کتاب سے نکال دیے گئے ہیں۔ معاشرتی علوم کلاس 2 کے سبق ہمارا ملک میں صوبوں کا تعارف ہے سندھ کا تعارف ستار اور بانسری، پنجاب کا تعارف رقص و ڈھول باجے اور خیبر پختون خواہ کا تعارف خٹک ڈانس کے ساتھ کرایا گیا ہے
7۔ معاشرتی علوم 5 کے ص 12 پر لفظ قوم کی تعریف اسطرح کی گئی ہے ’’ قوم(Nation) لاطینی زبان کے لفظ نیشو(natio) سے ماخوذ ہے ‘‘۔ غیر دینی بنیاد پر قوم کی یہ تعریف نہ صرف اسلامی نقطہ نظر بلکہ دو قومی نظریہ پاکستان کے خلاف ہے ۔
8۔انگلش کی کتابوں میں جگہ جگہ پر گفتگو کے دوران ,good morning, good afternoon
کہے گئے ہیں حالانکہ پچھلی کتابوں میں السلام علیکم کے الفاظ موجود تھے
9۔ انگلش 5 میں ’’اچھے اخلاق‘‘ کے تحت ایک لڑکے عمر کے بارے میں لکھا ہے کہ صبح سویرے اٹھتا ہے بروقت سکول جاتا ہے روزانہ پارک میں جاگنگ کے لیے جاتا ہے ‘‘اس میں یہ ذکر کرنا بھول گیا کہ وہ صبح اٹھ کر نماز بھی پڑھتا ہے یا قرآن کی تلاوت بھی کرتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.