تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

جنید حفیظ کو پھانسی کی سزا کا فیصلہ آئین و قانون کےمطابق ہے: مولانا محمد اکمل

گستاخ رسول جنید حفیظ کو پھانسی کی سزا کا فیصلہ سنانا آئین و قانون کے عین مطابق ہے. آئین پر عمل در آمد ہوگا تو کسی کو اس قسم کی نازیبا حرکات کرنے کی جرأت نہ ہوگی. ان خیالات اظہار کرتے ہوے مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل , ناظم مولانا عبد القیوم, قاری عبد الناصر, سعید احمد انصاری, محمد مہربان بھٹی, فرحان , محمد بلال , عدنان معاویہ اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی سے محبت مسلمانوں کے لیے دنیا وآخرت کا کامیابی کا ذریعہ ہے. کوئ بھی یہ برداشت نہیں کرسکتا کہ اس کے سامنے حضور علیہ السلام کی توہین کی جائے. انھوں نے کہا کہ ہم آئین پاکستان مین موجود اسلامی دفعات کے تحفظ اور ان کو موثر بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے .عالمی استعمار اور ان کی گماشتہ ہیومن رائٹس کی نام نہاد این جی اوز دنیا میں پاکستان کا ایمج خراب کرنے کے درپے ہیں. انھوں نے کہا کہ مبینہ قادیانی عاطف میاں کا جنید حفیظ کی حمایت کرنے کے بعد کوئ بات چھپی نہیں رہ گئ جبکہ امریکہ براہ راست جنید حفیظ کو سپورٹ کررہا ہے.انہوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ بیرونی قوتیں آسیہ مسیح کی طرح اس کو بھی باہر بھیجنے کی کوششوں میں ہیں.انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والے خود دہشت گردوں کو سپورٹ کررہے ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.