تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تحریک ختم نبوت 1953ء کے دس ہزار شہداء کی یاد میں سالانہ ’’احرار ختم نبوت کانفرنس‘‘کے انتظامات کے سلسلہ میں کانفرنس کی مجلس منتظمہ کا ایک اہم اجلاس

تحریک ختم نبوت 1953ء کے دس ہزار شہداء کی یاد میں سالانہ ’’احرار ختم نبوت کانفرنس‘‘کے انتظامات کے سلسلہ میں کانفرنس کی مجلس منتظمہ کا ایک اہم اجلاس پانچ دسمبر بروزہفتہ گیارہ بجے دفتر مرکزیہ احرار نیومسلم ٹاؤن لاہورمیں مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کی صدارت میں منعقد ہوگا یہ کانفرنس 12ربیع الاول کو قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری کی صدارت میں چناب نگر کی مرکزی جامع مسجد احرارمیں منعقد ہورہی ہے اس کانفرنس کے انتظامات کے لئے پانچ دسمبر کو لاہور میں ہونے والے اس اجلاس میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی عبداللطیف خالد چیمہ ،مولانامحمد مغیرہ،قاری محمد یوسف احرار،میاں محمد اویس ،مولانا تنویرالحسن،حافظ ضیاء اللہ ہاشمی،مولانا سیف المتین سرگانہ،قاری محمد قاسم ،مفتی قاضی ذیشان آفتاب ،مولانا محمودالحسن ،حافظ محمد عابد مسعود ڈوگراورکئی دیگر رہنما شریک ہونگے۔احرارکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے بتایا ہے کہ اجلاس میں قادیانیوں کی اسلام اور وطن دشمن سرگرمیوں کے حوالے سے غوروخوض کیا جائیگا اور اجلاس کو تحریک ختم نبوت کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.