تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تحریک انسدادسودپاکستان کی دعوت پر ملک کی مختلف دینی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کے اجلاس

لاہور:تحریک انسدادسودپاکستان کی دعوت پر ملک کی مختلف دینی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نومبر کا مہینہ ملک بھر میں پاکستان کے اسلامی تشخص کے تحفظ کے طور پر منایا جائیگا اور اس ماہ کے خطبات جمعہ میں
1۔دستور کی اسلامی دفعات،2 ۔تحفظ ختم نبوت،3 ۔تحفظ ناموس رسالتؐ،4۔سودی نظام سے نجات،5۔فحاشی کی روک تھام
کے موضوعات پر بیانات اور گفتگو کے علاوہ پاکستان کے اسلامی تشخص کے تحفظ اور سودی نظام سے نجات پر یقین رکھنے والیء دینی وسیاسی جماعتوں کے قائدین کی سربراہی کانفرنس نومبرکے آخری عشرہ میں طلب کی جائے گی ،یہ اجلاس تنظیم اسلامی پاکستان کے مرکزی دفترلاہور میں جناب حافظ عاکف سعید کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مولاناعبدالمالک خان ،مولانا عبدالرؤف ملک،مولانا قاری محمد حنیف جالندھری،مولانا محب النبی،مولانا محمد امجد خان ،مولانا عبدالرؤف فاروقی،مولانا زاہدالراشدی،ڈاکٹرفرید احمد پراچہ،حاجی عبداللطیف خالد چیمہ،پروفیسر ڈاکٹر محمد امین ،میاں مقصودا حمد،میاں محمد اویس،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا سید عبدالوحید،حافظ نصیر احمد احرار،مولانا محمد رمضان،مولانا عاصم مخدوم،مفتی محمدسفیان قصوری،مولانا مجیب الرحمن انقلابی،مرزا محمد ایوب بیگ،مولانا محمد اسلم ندیم ،مولانامحمد الطاف الرحمن گوندل،جناب امیرالعظیم ،مولاناا سداللہ فاروق،حافظ محمد نعمان حامد،مولانا زاہد اقبال اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کی سودی نظام کے خاتمہ اور ملک کے اسلامی تشخص کے تحفظ کے لئے رائے عامہ کو منظم کرنے کی مہم چلائی جائے گی اور اس سلسلہ میں تحریک کے طریقے کار سربراہی اجلاس میں طے کیا جائیگا ،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 30اکتوبر بروز جمعۃ المبارک ’’یوم انسدادسود‘‘منایا جائیگااور خطبات جمعہ میں حکومت سے مطالبہ کیا جائیگا کہ دستور کے واضح فیصلے کے مطابق سودی نظام کے خاتمہ کے لئے فوری عملی اقدامات کئے جائیں اور تاخیری حربے اور ٹال مٹول کی پالیسی ختم کی جائے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ ان مطالبات کے لئے نومبر کے دوران عوامی مظاہروں کا اہتمام کیا جائیگا جس کی تاریخ کا اعلان چند روز میں کردیا جائیگا اجلاس میں دینی وسیاسی جماعتوں کی سربراہی کانفرنس کے لئے مولانا زاہد الراشدی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی قائم کی گئی جس میں حافظ عاکف سعید،میاں مقصود احمد،قاری محمد یعقوب شیخ اور قاری زوار بہادر شامل ہیں یہ کمیٹی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کرکے کانفرنس کی تاریخ اور مقام طے کرے گی ،اجلاس میں گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے زلزلے پر صدمہ کا اظہار کیا گیا اور اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجتماعی تنبیہ قراردیتے ہوئے پوری قوم سے استغفار کی اپیل کی گئی شہداء کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی اور متاثرین کی جلدازجلد بحالی کی دعاکی گئی،اجلاس میں ملی مجلس شرعی کے ان مطالبات کی تائید کی گئی کہ دستور کو بتدریج سیکولر بنانے کی پالیسی ترک کی جائے ،فحاشی کے فروغ کو روکا جائے اور اسلامی ثقافت کاتحفظ کیا جائے ،سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے اورغازی ممتاز قادری کی باعزت رہائی کی راہ ہموارا کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.