تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے والے قادیانیوں کے خلاف قادیانی جماعت کی طرف سے تادیبی کاروائی بھی ریاست کی رٹ کو چیلنج ہے . عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ قومی شناختی کارڈ بنوانے کے لئے ’’نادرا‘‘کی طرف سے جاری کردہ فارم کی شق نمبر 30میں عقیدۂ ختم نبوت بارے حلف والی عبارت حذف کردی گئی جو قادیانیوں بارے قوانین کو ختم کرنے کی خطرناک سازش کا حصہ ہے ،چناب نگر سے چیچہ وطنی جاتے ہوئے فیصل آباد میں احرارکارکنوں سے ملاقات کے موقع پر بات چیت میں انہوں نے کہا کہ قادیانی اپنی متعینہ آئینی حیثیت اور عدالتی فیصلوں کو ماننے سے انکاری ہیں اور یہ طرزعمل ریاست کی بغاوت پر مبنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے والے قادیانیوں کے خلاف قادیانی جماعت کی طرف سے تادیبی کاروائی بھی ریاست کی رٹ کو چیلنج ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر عورتوں کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکنا جرم ہے تو پھر قادیانی جماعت کی طرف سے سرے سے ووٹ نہ بنوانا کیوں جرم نہیں؟،انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آخر میں قادیان(انڈیا)میں قادیانی اجتماع کے نام پر بڑی تعداد میں پاکستانی قادیانیوں کو ویزے جاری کئے جارہے ہیں،جو ملکی سلامتی کے حوالے سے انتہائی تشویش ناک ہے۔انہوں نے بتایاکہ11-12ربیع الاول کو چناب نگر میں ہونے والی آل پاکستان ’’احرارختم نبوت کانفرنس‘‘کے انتظامات تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں اور مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنما اورمبلغین ملک بھر کے دورے کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا ایجنڈاجناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک کے پیغام کو عام کرنااور قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہراناہے۔بتایا گیا ہے کہ کانفرنس کی صدارت امیراحرارسید عطاء المہیمن بخاری کریں گے،جبکہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر مولانا خواجہ عزیز احمد مہمان خصوصی ہوں گے اور تمام مکاتب فکر کے سرکردہ رہنما شرکت وخطاب کریں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.