تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

امیرشریعت کی زندگی پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے مقاصد کے حصول کا سبق دیتی ہے: حکیم محمد قاسم

چیچہ وطنی (پ ر)برصغیر کی جدوجہد آزادی کے عظیم رہنما اور مجلس احرار اسلام کے بانی سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے 58ویں یوم وفات کے موقع پردفتر احرار چیچہ وطنی میں امیر شریعت سیمینار منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مجلس احرار کے رہنما رانا قمرالاسلام نے کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس احرار چیچہ وطنی کے سیکرٹری جنرل حکیم حافظ محمد قاسم نے کہا کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری انگریز سامراج کے خلاف بغاوت کا استعارہ ہیں، جنہوں آزادی کے لئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ جی کی زندگی ہمیں پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے اپنے مقاصد کے حصول کا سبق دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری آج کی مذہبی قیادت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کا مشن بھول چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مقاصد کے حصول، آئین کے تحفظ اور اسلامی اقدار و روایت کی بقا کے لئے ہمیں سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی راہ پر چلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور منکرین ختم نبوت کے خلاف پرامن جدوجہد جاری رہے گی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ معاویہ راشد، سلیم شاہ اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ قادیانیوں کے دجل و فریب سے عوام الناس کو آگاہ کرنااور مسلمانوں کے عقائد کے تحفظ کی جدوجہد سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی زندگی کا اہم کارنامہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ جی برصغیر پاک و ہند کے متوسط طبقے کی آواز تھے۔مقررین نے مزید کہا کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.