تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

آزاد کشمیر میں ختم نبوت کا قانون منظورہونے پر جمعہ کو یوم تشکر منایا جائے گا: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر)آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اورلاہوری وقادیانی مرزائیوں کو اقلیت قراردیئے جانے کے بل کی منظوری کے حوالے سے دینی جماعتوں نے 9مارچ جمعۃ المبارک کو یوم تشکر کااعلان کیا ہے ۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے رہنماسید عطاء المہیمن بخاری ،مولانازاہدالراشدی ،مولاناعبدالرؤف فاروقی ، مولانامحمد الیاس چنیوٹی، حافظ عا کف سعید ، ڈاکٹرفریداحمد پراچہ اوردیگر نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ،خطباء عظام اورآئمہ مساجد سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ آزاد کشمیرکی قانون ساز اسمبلی کے اس متفقہ فیصلے پرحکومت آزاد کشمیر اورارکان اسمبلی کو ہدیہ تبریک پیش کرنے کے لئے خطبات جمعۃالمبارک کے دوران اس اہم مسئلہ کو موضوع بنائیں اور جمعۃ المبارک کو یوم تشکر کے طور پرمنائیں ۔ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر ،قرارداد کے متحرک اراکین اسمبلی اور جملہ اراکین اسمبلی اور حکومت آزاد کشمیرکو مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے ہیں اور کہا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کا فیصلہ تحریک ختم نبوت کی بڑی کامیابی ہے ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیرکے امیر قاری عبدالوحید قاسمی ،حافظ مقصود کشمیری اور دیگر رہنماؤں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب نبی کریم ﷺ کے منصب رسالت وتحفظ ختم نبوت کے لیے جس نے جتنا حصہ ڈالا وہ روز قیامت شفاعت نبوی کا حق دار ٹھہرا ۔علاوہ ازیں عبداللطیف خالد چیمہ 9مارچ کو مسجد سراۃ الجنہ نشتر روڈ رحمن گلی لاہور میں آزاد کشمیر اسمبلی کے فیصلے اور یوم تشکر کے سلسلہ میں ایک بجے قبل نماز جمعۃ المبار ک خطاب کریں گے ۔ اور آزادکشمیر اسمبلی کی 29اپریل 1973ء کی قرارداداقلیت سے لیکر حالیہ بل کی منظوری تک کی تفصیلات بیان کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.