مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسید محمدکفیل بخاری نے کہا ہے کہ قرآن،رمضان اور پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق ہے یہ وطن عزیز اسلام اور کلمے کے نام پر 27رمضان المبارک کو معرض وجود میں آیا تھا وہ مقصد یہی تھا کہ ایک آئیڈیل اسلامی وفلاحی ریاست کا قیام عمل میں آئے لیکن آج تک حکمرانوں نے ناصرف اس مقصد کو پس پشت ڈالابلکہ قیام پاکستان کے مقصد سے بھی انحراف کیا گیا،وہ گزشتہ روز مجلس احراراسلام سیالکوٹ کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے روگردانی کا نتیجہ ذلت ورسوائی کے سواکچھ نہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ بانی پاکستان کے وژن کے مطابق اس ملک میں قرآن وسنت کا نظام نافذ کردیا جائے ،انہوں نے کہا کہ قادیانیوں سمیت کچھ قوتیں ہمارے ایٹمی اثاثوں کو غیر مؤثر کرنے پر لگی ہوئی ہیں لیکن یاد رکھنا چاہئے کہ ہمارا نیوکلئیر پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور انتہائی محفوظ ہاتھوں میں ہے ،انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے مقتدر حلقوں کو اس بات کا احساس ہوگیا ہے کہ امریکہ ہمارے ساتھ ظلم اور دھوکہ کررہاہے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ اور انڈیا ہمارے ازلی دشمن ہیں اور افغانستان اور ایران کے تیور بھی بدلے ہوئے ہیں اور امریکہ خطے میں انڈیا کی چودھراہٹ قائم کرکے پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا چاہتا ہے لیکن انشاء اللہ تعالیٰ یہ ملک قائم بھی رہے گا اور اسلام کا گہوارہ بھی بنے گا،انہوں نے کہا کہ ’’آج‘‘ٹی وی کے اینکر حمزہ علی عباسی کے خلاف پیمرا کی طرف سے مؤثر کاروائی کا نہ ہونا بدترین قادیانیت نوازی اور آئین اور ریاست کو کھلا چیلنج ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ خرافات پر مبنی پروگرام فوراًبند کئے جائیں ،سید محمد کفیل بخاری آج 26جون کو دفتر مرکزیہ مجلس احراراسلام پاکستان نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں افطار پروگرام سے خطاب کریں گے ،جبکہ مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری آج چناب نگر پہنچیں گے۔