لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے احرارکی جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ جماعت کے دستور کے مطابق جماعت کی جدید رکنیت ومعاونت سازی کے عمل کو تیز کردیں تاکہ مقررہ مدت کے اندر جدید انتخابات منعقد ہوسکیں ،انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ زندگی کے تمام شعبوں کے اثرات تک جماعت کا پیغام پہنچائیں اور قیام حکومت الہٰیہ اور عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اپنی پر امن جدجہد تیز تر کردیں ،انہوں نے کہا کہ ہم انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کی بندگی میں لانا چاہتے ہیں تاکہ دنیا میں فتنہ وفساد ختم ہوجائے اور ملک امن کا گہوارہ بن جائے ،انہوں نے کہا کہ آج تک کے حکمرانوں ،سیاستدانوں ،وڈیروں اور جاگیرداروں نے ملکی وقومی دولت کو جی بھر کے لوٹا اور اسی وجہ سے ملک میں فرقہ واریت،طبقہ واریت پروان چڑھی ،انہوں نے کہا کہ اس بات کا جائزہ لینا ضروری ہوگیا ہے کہ قادیانی سربراہ مرزا مسروراحمد سمیت 48سرکردہ قادیانیوں نے آف شور کمپنیاں بنائیں اور چیئرٹی کے نام پر دولت کو بیرون ممالک منتقل کیا ،انہوں نے کہا کہ کرپشن خواہ کسی نے بھی کی ہو بلالحاظ ،بلاامتیاز احتساب ہونا چاہئے ،تاکہ لوٹی ہوئی دولت وطن عزیز میں واپسّ سکے۔