آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

کرپشن اور سفارش کے کلچر نے کارکردگی کو نقصان پہنچایا ہے. سید محمد کفیل بخاری

کراچی(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ جوکہ کراچی کے دورے پر ہیں نے کہا ہے کہ صدرمملکت جناب ممنون حسین نے بدعنوان لوگوں کی پکڑ کے حوالے سے جو کچھ کہا ہے وہ قرین قیاس ہے اور یہ بات بھی صحیح ہے کہ کرپشن اور سفارش کے کلچر نے کارکردگی کو نقصان پہنچایا ہے ،گزشتہ روز مجلس احراراسلام ناظم آباد کراچی کے دفتر میں مختلف وفود ،علماء کرام اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات وخطاب میں ،انہوں نے کہا کہ قادیانی سربراہ مرزا مسروراحمد اور کئی دیگر قادیانیوں کے نامِ نامی بھی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے سامنے آئے ہیں ،جس سے معلوم ہوتا ہے کہ قومی سرمایہ لوٹنے والے ہر کسی نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ،لیکن صدر مملکت جناب ممنون حسین کے بیان سے قدرے اطمینان ہو ا ہے کہ اب ماضی میں بچنے اور بچانے والے دونوں نشان زد ہوچکے ہیں اور وہ قانون کے شکنجے میں آنے والے ہیں ،عبداللطیف خالد چیمہ نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے محب وطن رہنما مطیع الرحمن کو پھانسی دیئے جانے کو انسانیت دشمنی قراردیتے ہوئے کہا کہ حسینہ واجد نے پاکستان کا نام لینے کے جرم میں جو مظالم ڈھائے ہیں ان کا حساب انہیں خود بھی چکا ناپڑے گا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مؤثر طور پر اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھانا چاہئے ،بعد ازاں سید محمدکفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ اور قاری محمد یوسف احرارنے ناظم آباد کے ایک ہال میں مجلس احرار اسلام سندھ کے امیر مفتی عطاء الرحمن قریشی کے صاجزادے حافظ سعدالرحمن قریشی کی دعوت ولیمہ میں شرکت بھی کی ،دعوت ولیمہ میں محمد شفیع الرحمن احرار،مولاناعبدالغفور مظفر گڑھی ،مولانا محمد احتشام الحق،قاری علی شیر قادری،مولانا احمد معاویہ،طارق مصطفی قریشی کے علاوہ جمعیت علماء اسلام کے رہنما مفتی ہارون مطیع اللہ،،فاروق قریش ،جامعہ بنوریہ کے مفتی محمد نعیم ،قاری اللہ داد ،حافظ احمد علی،مولانا طارق محمود مدنی ،نعمان حیدری اور کراچی کی کئی دیگر اہم دینی و سیاسی شخصیات کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *