آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ملک کی بقاکے لیے دہشت گردوں اوراُن کے نیٹ ورک کا خاتمہ ضروری ہے. سیدمحمدکفیل بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیرسیدمحمدکفیل بخاری نے کہا ہے کہ حکمران پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کریں اورملک کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کا حصہ نہ بنیں۔وہ کندیاں شریف سے واپسی پر اخبارنویسوں سے گفتگو کررہے تھے ۔سیدمحمدکفیل بخاری نے کہا کہ جب نظریاتی سرحدات محفوظ ہوجائیں تو پھر جغرافیائی سرحدوں کی طرف کوئی آنکھ اٹھاکر دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ ارباب اقتدارپاکستان کولبرل ازم کی طرف دھکیلنے کی بجائے ملکی آئین کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کو علامہ اقبال کا اسلامی پاکستان بنانے کی جانب گامزن ہوں،تاکہ ملک امن وسلامتی کا گہوارا بن سکے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کی سلامتی کوداؤپر لگادیاہے۔اس نازک گھڑی میں ہم وطن عزیز میں قیام امن اورملکی سلامتی کے لیے کی جانے والی ہرکوشش کی تائیدوحمایت کرتے ہیں۔سیدمحمدکفیل بخاری نے کہا کہ ملک کی بقاکے لیے دہشت گردوں اوراُن کے نیٹ ورک کا خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے راکے ایجنٹ کی گرفتاری کو پاک فوج کا عظیم کارنامہ قراردیااورکہا کہ بھارتی ایجنٹ کل بھوشن کے انکشافات اوراعترافات پر بھارت معافی مانگے۔راکی طرف سے پاکستان کے خلاف ایرانی زمین کے استعمال پر آرمی چیف کا مؤقف پاکستانی قوم کی جرأت مندانہ ترجمانی ہے۔سیدمحمدکفیل بخاری نے مطالبہ کیاکہ لاہوردھماکہ کے حقیقی مجرموں کو گرفتارکرکے انہیں کیفرکردارتک پہنچایاجائے۔لاہوردھماکہ نے پاکستانی عوام کے دلوں کو زخمی کردیاہے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ تخریبی کارروائیوں میں ملوث قادیانی عنصر پر بھی مسلسل کڑی نظررکھیں اورنیشنل ایکشن پروگرام کا دائرہ چناب نگر تک بڑھایاجائے۔تاکہ آستین کے سانپوں کے مذموم عزائم بے نقاب ہوسکیں۔علاوہ ازیں سیدمحمدکفیل بخاری نے مسجدسیدنا ابوبکر صدیق میں خطاب کیااورممتازکاروباری شخصیت حاجی عبدالقیوم غلہ منڈی کی اہلیہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر اُن کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت بھی کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *