’’ یوم یکجہتی کشمیر ‘‘کے موقع پر گزشتہ روز مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ملک بھر میں کشمیر یوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ، نماز جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں علماء کرام اور احرار رہنماؤں نے کہا کہ ’’ کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘کا نعرہ ان شاء اللہ تعالیٰ تکمیل تک پہنچے گا اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا ،قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری ، سید محمد کفیل بخاری ، حاجی عبداللطیف خالد چیمہ ، قاری محمد یوسف احرار ،مولانا محمد مغیرہ اور دیگر رہنماؤں نے مختلف مقامات پر اپنے اپنے بیانات میں کشمیر یوں کی جدوجہد کی تائید و حمایت کا اعلان کیا اور کہاکہ مسئلہ کشمیر کو بگاڑنے میں اسلام و وطن دشمن خصوصاََ قادیانی لابی مختلف حربے استعمال کررہی ہے ،تقسیم ہندوستان کے وقت بھی قادیانیوں نے باؤنڈری کمیشن کو درخواست دی کہ گورداسپور کو پاکستان کی بجائے انڈیا میں رہنے دیا جائے ،اِسی بنا پر آج تک کشمیر کو جانے کا وہ راستہ مسدود ہو گیا ،مجلس فروغ نظریۂ پاکستان نے بھی ’’ یوم یکجہتی کشمیر‘‘کے موقع پر کشمیر کا ز کی مکمل تائید کرتے ہوئے حکمرانوں پر زوردیا ہے کہ وہ بھارتی مکاریوں کو سمجھنے کی کوشش کریں۔