لاہور ( پ ر )مجلس احرار اسلام لاہورکا خصوصی اجلاس مرکزی رہنما میاں محمد اویس کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ۱۹۴۷ ء کے قیام کے بعد بھی سامراج غلامی کے اثرات انگریزی زبان کی شکل میں موجود تھے۔قومی زبان تحریک کے بانی صدر ڈاکٹر شریف نظامی کی پر خلوص جدوجہد اور جسٹس جواد ایس خواجہ کے دلیرانہ فیصلے کی بدولت قومی زبان کو اُس کے جائز حق ملنے کے فیصلے نے پاکستانی قوم کاسر فخر سے بلند کر دیا اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سلسلے میں سُرخ فیتہ کی رکاوٹ کو دور کیا جائے۔اجلاس میں ڈاکٹر ضیاء الحق قمر ، قاری محمد قاسم ،قاری یوسف احرار،محمد قاسم چیمہ، چوہدری ثاقب افتخار ،قاضی حارث علی،محمد عدنان ظہیر ،حافظ محمد عثمان ، اسد جہانگیرکے علاوہ دیگر حضرات نے شرکت کی۔