چناب نگر(پ ر)مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 12۔ربیع الاول کو چناب نگر کی جامع مسجد احرار میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی یہ فیصلہ کانفرنس کے ابتدائی مشاورتی اجلاس میں کیا گیا جو گزشتہ روز مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کی صدارت میں جامع مسجد احرارچناب نگر میں منعقد ہوا اجلاس میں مولانا محمد مغیرہ،میاں محمد اویس،حافظ محمد اسماعیل،قاری محمد یوسف احرار،مولانا فیصل متین ،مولانا محمد اکمل ،پروفیسر خالد شبیر احمد،مولانا کریم اللہ،محمد خاور بٹ،شاکر خان،مولانا تنویر الحسن ،قاری محمد آصف،طلحہ شبیر،رانا قمرالاسلام،حافظ محمد سیلم شاہ،مولانا ضیاء اللہ ہاشمی،مظہر سعید ،محمد زاہد اور مہر اظہر حسین وینس سمیت ملک بھر سے مرکزی نمائندگان اور مندوبین نے شرکت کی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مارچ1953ء کے دس ہزار شہداء ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جنوری تا اپریل 2016ء ملک بھر میں تحفظ ختم نبوت کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائیگا۔اجلاس کے بعدجامع مسجد احرارچناب نگر کے خطیب مولانا محمد مغیرہ نے صحافیوں کو بتایا کہ 12ربیع الاول کی سالانہ کانفرنس تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوگی اور تمام مکاتب فکر کے سرکردہ رہنما کانفرنس میں شریک ہوں گے ،انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کی تیاری اور عقیدہ ختم نبوت کی بیداری کے حوالے سے نومبر اور دسمبر میں مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما اور مبلغین ملک بھر کا دورہ کریں گے ،انہوں نے بتایا کہ احرارکے مرکزی رہنما ؤں کا ایک اجلاس کانفرنس سے دوہفتے قبل چناب نگر میں منعقد ہوگا جس میں کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائیگی ،انہوں نے کہا کہ ہماری کانفرنس اور جلوس دونوں دعوتی ہوتے ہیں ہمارا مقصدقادیانی دجل وفریب سے نسل نو کو آگاہ کرنا ہے،مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے جماعت کی جملہ ماتحت شاخوں اور ذیلی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ 12ربیع الاول کی کانفرنس کی تیاری شروع کردیں اور قادیانیوں کی اسلام اور وطن دشمن سرگرمیوں سے عوام کو آگاہ کرنے کا اہتمام کریں۔