چیچہ وطنی ) تحصیل رپورٹر (انجمن دارالعلوم ختم نبوت جامع مسجد چیچہ وطنی اور اس کے ماتحت دینی مدارس اور مساجد کا ایک سٹاف اجلاس گزشتہ روز مدیر منتظم عبداللطیف خالد چیمہ کی زیر صدارت منعقد ہُوا جس میں نئے تعلیمی سال کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی اور طے پایا کہ درجۂ ناظرہ اوردرجۂ حفظ القرآن کے طلباء میں دینی شعور پیدا کرنے کے لیے تعلیم الاسلام ،اصولِ دین اور عقائد اسلام کا کورس شامل کیا جارھاہے تاکہ مساجد ومدارس سے پڑھنے والے طلباء عملی زندگی میں اچھے مسلمان اور اچھے انسان کا کردار ادا کر سکیں ،اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ دارالعلوم ختم نبوت، مرکزی مسجد عثمانیہ ہاؤسنگ سکیم چیچہ وطنی میں 26 ۔ جولائی منگل کو بعد نماز مغرب اور دارالعلوم ختم نبوت جامع مسجد چیچہ وطنی میں 29 ۔ جولائی جمعتہ المبارک کو بعد نماز مغرب اداروں کے طلباء کے والدین کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی ،تاکہ تعلیم وتدریس کا معیار بہتر بنایا جا سکے ،اجلاس میں دارالعلوم ختم نبوت کے سابقہ طلباء کا ایک روزہ کنونشن منعقدکرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور ان کے ساتھ رابطہ بہتر بنانے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ،اجلاس میں تعلیم کے معیار اور تحفظ ختم نبوت کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور یہ بھی طے پایا کہ تینوں اداروں کے طلباء کی ماہانہ ’’بزم ادب‘‘ہوا کرے گی ،تاکہ بچوں کی غیر نصابی صلاحیتوں کو اُجاگر کیا جاسکے۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ یکم ستمبر سے دس ستمبر تک ’’عشرہ ختم نبوت ‘‘شان و شوکت کے ساتھ منایا جا ئے گا اور جگہ جگہ اجتماعات ہوں گے ،اجلاس میں صدر مدرس قاری محمد قاسم ،مولانا منظور احمد،حافظ حبیب اللہ رشیدی ،حافظ محمد جاوید اقبال ،قاری محمد سدید ،حکیم حافظ محمد قاسم،حافظ محمد شریف ،شاہد حمید ،حافظ محمد سلیم شاہ اور محمد رمضان نے شرکت کی