لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت نے صوبہ خیبر پختونخواہ اور کراچی میں خلیفہ دوئم حضرت عمرؓ کے یوم شہادت (یکم محرم)پر سرکاری تعطیل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے متعلقہ حکومتوں کومبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام خلفاء اسلام (خلفاء راشدین)کے ایام وفات پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا جائے ،مجلس احراراسلا م پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیرسید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ خیبر پختون خواہ اور کراچی میں ’’یوم فاروق اعظم ؓ ‘‘کے موقع پر سرکاری تعطیل پورے ملک میں کی جائے کہ یہ احترام صحابہؓ کا بنیادی تقاضا ہے ۔قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری نے کہا ہے کہ ہم امن کے داعی ہیں اور ہم غیروں سے کچھ چھیننا نہیں چاہتے بلکہ صرف اپنے اصول وعقائد کی تبلیغ،عبادات وشعائرکی بقاء،اپنے تمام اکابر کی یاد منانے کے سلسلے میں اپنے بنیادی حقوق کی بازیابی وبحالی چاہتے ہیں جوہماراآئینی وشہری حق ہے اور اقوام متحدہ کے10دسمبر1948ء کے انسانی حقوق کے عالمی منشور کے عین مطابق ہے ۔