تحریک طلباءاسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد قاسم چیمہ، طلحہ شبیر، فرحان حقانی، ثاقب افتخار، حافظ مغیرہ رحیمی نے تحریک طلباء اسلام چنیوٹ کے صدرغلام مصطفیٰ کوبلدیاتی انتخابات میں چنیوٹ شہر کے وارڈ نمبر 40 سے جنرل کونسلر کا الیکشن جیتنے پرمبارک باد دی اور کہا کہ تحریک کے کارکن خدمت خلق اور طلباء کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے. محمّد قاسم چیمہ نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق مفت اور معیاری تعلیم، مفت علاج اور عوام کو روزگار کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے. انہوں نے کہا کہ تحریک طلبا اسلام نوجوانوں کی نظریاتی اور فکری اساس کی محافظ تنظیم ہے جو سیاست کو عبادت کے نظریے سے دیکھتی اور نوجوانوں کی فلاح کے لیے کوشاں ہے.