لاہور( پ ر ) مجلس احرار اسلام لاہور کا ہنگامی اجلاس میاں محمد اویس کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میں باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی بھر پور مذمت کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اویس نے کہاکہ چونکہ موجودہ صورت حال میں پاکستان امت مسلمہ کی اتحاد یک جہتی کے لئے کردار ادا کر رہا ہے اور یہ بات دشمن قوتوں کو پسند نہیں آ رہی ہے ،وہ وطنِ عزیز میں داخلی طور پر انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔اجلاس میں قاری محمد یوسف احرار ،رانا حبیب اﷲ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر،قاری محمد قاسم ،افتخار ثاقب،محمد عدنان ظہیر،چوہدری سیف اﷲ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔