آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟
  • بہت شاندار 68%, 242 ووٹ
    242 ووٹ 68%
    68% تمام ووٹ کے:
  • ٹھیک ہے 21%, 74 ووٹ
    74 ووٹ 21%
    21% تمام ووٹ کے:
  • بری ہے 11%, 38 ووٹ
    38 ووٹ 11%
    11% تمام ووٹ کے:
تمام ووٹ: 354
November 17, 2015

امریکی غلامی نے ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو سخت نقصان پہنچا یا ہے. عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ امریکہ شرائط بڑھا کر پاکستان کی خود مختاری پر براہ راست حملہ کرنا چاہتا ہے ،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے امریکی شرائط مسترد کردیں اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کا اعلان کریں امریکی غلامی نے ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو سخت نقصان پہنچا یا ہے ،امریکی غلامی سے نکل کر ہی اپنی سلامتی کو یقینی بناسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کوہیروقراردیناپاکستان کی سلامتی کے لئے زہر قاتل ہے ،پاکستانی حکومت کو حمیت وغیرت اور پاکستانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستقل بنیادوں پر امریکی مطالبات مسترد کردینے چاہئیں اور شکیل آفریدی جیسے غداروطن اور غدار قوم کو عبرت کا نشان بنانا چاہئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *