آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اسلام دینِ فطرت ہے اور تمام انسانی مسائل کا حل پیش کرتا ہے. عبداللطیف خالدچیمہ

مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ شعبان کا مہینہ رمضان المبارک کی تیاری کا مہینہ ہے، رمضان المبارک میں اعمال صالحہ کی ہونے والی پریکٹس کو عمر بھر کے معمول میں لانا چاہیے ،وہ مرکزی مسجد عثمانیہ ہاؤسنگ سکیم چیچہ وطنی میں استقبال رمضان المبارک کے موضوع پر نمازجمعتہ المبارک کے اجتما ع سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہاکہ اسلام دینِ فطرت ہے اور تمام انسانی مسائل کا حل پیش کرتا ہے، اجتماع میں مسجد کے خطیب مولانا منظور احمد نے ایک قرار داد پیش کی ،جس میں چیچہ وطنی کے ایک میرج ھال میں ہونے والے مخلوط میوزیکل شو کو فحاشی و عریانی کا پر وگرام قرار دیا گیا ہے اور اس شو کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا گیا ہے، تمام شرکاء اجتماع جمعتہ المبارک نے اس قرار داد کی تائید کی کہ اس قسم کے پروگرام ہماری معاشرت تباہ کرنے کے مترادف ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *