چناب نگر(پ ر)تحریک ختم نبوت 1953ء کے دس ہزار شہداء کی یاد میں دوروزہ سالانہ’’ختم نبوت کانفرنس‘‘قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری کی زیر صدارت چناب نگر کی مرکزی جامع مسجد احرارمیں گزشتہ روز شروع ہوگئی ،کانفرنس میں دور دراز سے قافلوں کی شکل میں شریک ہورہے ہیں اور چناب نگر کی فضا نعرہ تکبیر اللہ ہو اکبر ،تاج وتخت ختم نبوت زندہ باد،پاکستان پائندہ باد جیسے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی ہے،کانفرنس کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے امریکی تسلط اور پالیسیوں کو ترک کرنا ہوگااور قادیانیوں کو آئین کے دائرے میں لانا ہوگا،مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ملک کلمۂ اسلام کے نفاذ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا لیکن 68سال سے اب تک کے حکمرانوں نے قیام ملک کے اصل مقصد اور بانی پاکستان کے ویژن سے انحراف بلکہ غداری کی ہے ،انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے ایٹمی اثاثوں پر امریکہ اوریہودیوں کی نظر ہے اور قادیانیوں کے ذریعے ملک کو عدم استحکام کی طرف بڑھایا جارہا ہے۔قاری محمد یوسف احرار،میاں محمد اویس ،مولانا منظور احمد،اوردیگر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ مرزا غلام احمد قادیانی نے نبوت کا دعویٰ کرکے برٹش ایمپائر کے مضموم مقاصد کی تکمیل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن امت کی بیدار مغزی ،تمام کاتب فکر کی مشترکہ جدوجہداور سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی جماعت مجلس احراراسلام کی مساعی جمیلہ کے نتیجے میں قادیانیت ناکام ہوئی اور پوری دنیا پر قادیانیوں کا کفروارتداد بے نقاب ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آخر میں قادیان(انڈیا)جانے والے قادیانیوں کی بڑی تعداد وطن عزیز کے لئے سیکورٹی رسک ہیں ،انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کا رُخ قادیانی دہشت گردی کی طرف موڑا جائے اور دینی مدارس کو بدنام کرنے کا رویہ اورانداز ترک کردیا جائے ۔کانفرنس میں شریک ہونے والے قافلے رات بھر چناب نگر پہنچتے رہے ۔آج کانفرنس نماز فجر کے بعد شروع ہوجائیگی ،جس میں سید عطاء المہیمن بخاری،صاجزادہ مولانا عزیز احمد،مولانا مجاہدالحسیئنی،سید محمد کفیل بخاری،حاجی عبداللطیف خالد چیمہ،سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد حسن ،مولانا مفتی زاہد احمد،قاری شبیر احمدعثمانی،مولانا محمد مغیرہ،مولانا کریم اللہ،قاری محمد قاسم،محمد قاسم چیمہ،سید عطاء المنان بخاری اور دیگر خطاب کریں گے۔9بجے صبح پرچم کشائی کی تقریب ہوگی، جبکہ بعد نمازظہر حسبِ سابق عظیم الشان جلوس نکالا جائے گا،قادیانی مرکز ایوان محمود کے سامنے قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری،حاجی عبداللطیف خالد چیمہ،سید محمد کفیل بخاری اور مولانا محمد مغیرہ قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہرائیں گے ،کانفرنس کے اختتام پر قراردادیں منظور کی جائیں گی جو کانفرنس کے بعد پریس کو جاری کی جائیں گی۔