عمران خان معیشت پر توجہ دیں، دین پر بھاشن دینے سے پہلے وزیر نورالحق قادری سے مشاورت کرلیا کریں: میاں محمد اویس

مجلس احراراسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان  اپنی تقریر میں جناب نبی کریمﷺ کے اسم گرامی کاحوالہ دیتے ہوئے احتیاط کر لیا کریں اور لب کھولنے سے پہلے سوچ بچار کر لیا کریں تاکہ بےادبی سے بچاجا سکے اور ہر دم احترام ملحوظ خاطر رہے کہ ادب میں ہی سب کچھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی مبارک زندگی کا ہر لمحہ عزت و عظمت والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان کی پالیسا ں بری طرح نا کا م ہو چکی ہیں۔اور اگر انہیں دین پر ہی بات کرنی ہے تو اپنے وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے مشاورت کر لیا کریں تاکہ بات کرتے ہوئے احتیاط کا دامن نا چھوٹے اور مقدس شخصیات کے بارے میں االفاظ کا چناؤ بہتر ہو۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.