|

منقبت در مدحِ سیدناابوبکرِ صدیق رضی اﷲ عنہ

محمد سلمان قریشی

صدق و صفا میں عکسِ نبوت رشدوہدیٰ میں جو تھے کامل
علم کے وہ ہیں بحرِ تموّج حسنِ عمل میں جلوۂ کامل
ذات میں انؓ کی، بات میں انؓ کی، میرے نبیؐ کی ادائیں شامل
جھلکے اُنؓ میں عکسِ نبوتؐ ، انؓ کا چلن طاعت کے قابل
کمر خمیدہ، رنگ سپیدہ، سُتواں چہرہ اور تھیں اُن کی روشن آنکھیں
زہد و تواضع کے وہ پیکر، ذات تھی اُن کی خلقِ مجسم اور اعلیٰ کردار کے حامل
زہدوورع میں، فقروغنا میں، لطف و سخا میں اور حیا میں
اُن کے مشامِ جاں میں شامل میرے نبیؐ کا اُسوۂ کامل
علم کے جھرنے جب وہ بہائیں، نخلِ معانی دل پہ اُگائیں
ان کی فصاحت گلشن گلشن، ان کی بلاغت محفل محفل
ماہِ نبوت کا وہ ستارہ اور ہدایت کا ہیں مینارہ
پیروی انؓ کی بخشے ہدایت ایسے ہیں وہ رہبرِ کامل
تذکرے اُنؓ کے سات گگن میں اور نبیؐ کے غنچہ دہن میں
اُنؓ کی روِش پر چل کر پائیں سارے مسلماں جادۂ منزل
جان بھی اُن کی، مال بھی اُن کا، آقاؐ پہ ہر آن نچھاور
پہلو میں اُن کے قلبِ تپاں ہے، قلبِ تپاں میں جذب ہے شامل
جن کی طہارت کے بارے میں، قرآں کی آیات ہیں لوگو
صدیقؓ کی دُختر عائشہؓ ہیں وہ آقاؐ کی ازواج میں شامل
میرے نبیؐ کے ساتھ میں جس نے، پیش کی جنگوں میں اپنی شجاعت
اس کے خوف سے تھر تھر کانپے، سطوتِ کافر لشکرِ باطل
بعد نبیؐ کے اُن کی خلافت پر ہے پھر اجماعِ اُمت
ساتھ صحابہؓ کے بیعت کو عمرؓ، غنیؓ کے علیؓ ہیں شامل
جس نے خلافت کے خطبے میں، کہا یہ منعم اور گدا سے
میری نظر میں سب ہیں برابر، وہ تھے خلیفۂ راشد و عادل
جھوٹے مدعیانِ نبی کو، ہر اِک مُفسد اور شقی کو
تیغِ بُراں سے اُس نے مٹایا آیا اُنؓ کے جو بھی مقابل
جب اے سلماںؔ مدح سرا ہو محفل میں صدیقؓ کی شاں میں
تجھ پر ایسا کیف ہو طاری جیسے خدا ہو کرم پہ مائل

Similar Posts

  • | |

    حیات مسیح علیہ السلام

    مولانا محمد مغیرہ مرکزی ناظم تبلیغ مجلس احرار اسلام پاکستان ابتدائیہ: اﷲ تعالیٰ نے انسانی ہدایت کے لیے انبیاء ورسل کا سلسلہ شروع کیا اور جن کو نبی یا رسول بنایا گیا وہ نفوس قدسیہ ہر اعتبار سے ممتاز تھے وہ انسان ہی تھے مگر ظاہری و باطنی طاقت و قوت، کردار و گفتار، احوال…

  • |

    قوم ضغطے میں ہے

    سید محمد کفیل بخاری وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ: ’’ہمارے لیے دو مہینے مشکل ہیں، دس سال لوٹ مار ہوئی، سابق حکمرانوں کی کرپشن نے معیشت تباہ کی، چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، یہ ملک کھڑا ہو گا، دنیا ہماری مثال دے گی، لوگ نوکریاں ڈھونڈنے پاکستان آئیں گے، غربت کا خاتمہ…

  • |

    سیاست :کل اورآج

    ڈاکٹرعمرفاروق احرار ہمارے سیاست دان بڑی معصومیت سے ارشادکیاکرتے ہیں کہ ہم تو سیاست ،خدمت سمجھ کرکرتے ہیں،لیکن اُن کی ’’سیاست‘‘ اور’’خدمت‘‘کسی دوسرے کے لیے نہیں ،بلکہ اپنی ذات اوراپنے ہی خاندان کے لیے ہواکرتی ہے۔وہ دورلَد گیا ،جب سیاست کو واقعی خدمت کا درجہ حاصل تھا ۔کیا سیاست دان اورکیارائے دہندگان! سبھی میدانِ سیاست…

  • |

    آہ …… سلیم شاہ

    منصور اصغر راجہ احرار کارکن سلیم شاہ سے ہماری پہلی ملاقات چند برس قبل مجلس احرار کے مرکزی دفتر لاہور میں ہوئی۔ ہنستا مسکراتا سلیم شاہ جس کی نگاہیں بڑوں کے روبرو جھکی رہتیں۔یوں تو وہ برادرم عبد اللطیف خالد چیمہ کا خادم خاص تھا اور رفیق سفر و حضر بھی۔لیکن ہما شما کی خدمت…

  • |

    اسلامی ریاست میں حکمرانوں کی ذمہ داریاں

    پروفیسر خالد شبیر احمد اسلامی ریاست میں حکمرانوں کی ذمہ داریاں ہی اس نوعیت کی ہیں کہ ہر ذمہ داری کو پورا کرنے کے بعد معاشرہ خود بخود پرسکون ہوتا چلا جاتا ہے۔ دینِ اسلام کے مطابق حکمران، حکمران نہیں ہوتے بلکہ قوم کے خادم ہوتے ہیں، ان کے لیے اقتدار عیش و عشرت کا…

  • | |

    وہ مر چکا تھا

    پروفیسر ابوطلحہ وہ فزکس کا نوبل انعام یافتہ پروفیسر تھا۔ وہ اپنے تجربات میں مگن تھا بیوی اخبار لیے لیبارٹری میں د اخل ہوئی ’’اے جناب آپ کو تو نہ نماز کی فکر نہ اور کسی دینی سماجی کام کی۔ بس لیبارتری ہے یا چودہویں صدی کے نبی اور اس کے خلیفہ کی باتیں کرتے…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.