| |

منقبت در مدحِ اصحابِ محمد علیہم الرضوان

محمد سلمان قریشی

نبیؐ کی صحبت سے سب صحابہ ؓ ہی دیں کے سلطان ہوگئے ہیں
رضائے رب کی سند ہی اُن کی رسول ؐ و قرآن ہوگئے ہیں
خدا نے قرآن میں کہا ہے فقط ہدایت ملے گی اُن کو
نبی کے ا صحاب ؓ جیسے لوگو! جو اہل ِایمان ہوگئے ہیں
مہِ نبوتؐ کے گِرد ہالہ جو بن کے تارے چمک رہے ہیں
وہ جانب ِ خُلد جائیں گے رب کے اُن سے پیما ن ہو گئے ہیں
نبی ؐ کی ازواج ہی تو مائیں ہیں ساری اُمت کے مومنوں کی
حیاتِ جاوید پاگئے ہیں جو ماں پہ قربان ہو گئے ہیں
چلی ابوبکرؓ سے خلافت خلیفہ ثانی عمرؓ بنے ہیں
علیؓ کی بیعت سے جانشین پھر عمرؓ کے عثمان ؓ ہو گئے ہیں
چلا خلافت کا سلسلہ جو رُکا نہیں وہ کبھی علی ؓ پر
خلیفہ بن کر معاویہ ؓ بھی اُسی کے شایان ہو گئے ہیں
مشیرِ صدیقؓ تھے عمر ؓ گر تو مرتضیٰؓ بھی تھے ساتھ اُن کے
غنی ؓ بھی شامل ہیں اِ ن میں چاروں خُدا کا احسان ہو گئے ہیں
علی ؓ ہوں یا ہوں ابو اُمامہؓ نبیؐ کے داماد ہیں یہ دونوں
یہی ہے نسبت د و نُور والے ہی ابنِ عفان ؓ ہو گئے ہیں
بنو اُمیہ اگر بُرے ہیں تو بات پھر یہ ذ ر ا بتا تو
نبی ؐ کے داماد و ہ بھی دہرے کیوں ابن ِ عفان ؓ ہو گئے ہیں
بنو اُمیہ بنا ہے سسرال آقا کی تین بیٹیوں کا
سسر بھی اک آپ کے جو اُموی وہ ابُوسفیان ہوگئے ہیں
معاویہ ؓ کی ہی شان میں جو نبی ؐکا فرمان سُن رہے ہیں
اگر نہیں دِل میں کُفر اُ ن کے تو کیوں پریشان ہو گئے ہیں
جو بعد فتح ِ مبیں کے اخلاص سے ہوئے دین میں ہیں داخل
ہے نعمت ِ آخرت یقینی یہاں بھی ذیشان ہوگئے ہیں
مُحب ہیں جو بھی نبی ؐ کے وہ متبع صحابہ ؓ کے ہیں یقینا
جو دِل میں ر کھتے ہیں بُغض اُن کا وہ دیکھو شیطان ہوگئے ہیں

Similar Posts

  • |

    سراپائے نبوّت

    مولانا سید ابو معاویہ ابوذر بخاری رحمۃ اﷲ علیہ خطیبِ اعظم، بلبلِ بستانِ رسول، حضرت امیر شریعت مولانا سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمۃ اﷲ علیہ ۱۹۳۹ء میں لدھا رام کیس سے بری ہو کر گھر تشریف لائے تو حضرت مولانا سید ابوذر بخاری مدظلہٗ نے یہ نعت اپنے قابلِ فخر اور یگانۂ روزگار والد…

  • |

    ملک کو نااہلوں سے بچائیے

    سید محمد کفیل بخاری  گزشتہ ماہ وفاقی کابینہ میں ہونے والی غیر معمولی اکھاڑ پچھاڑ سے حکومتی ناکامی کا جو نقشہ ابھر کر واضح ہوا ہے، اس نے قوم کو بری طرح مایوس کیا ہے۔ 9ماہ میں ملکی معیشت کی بدترین تباہی، کمر توڑ مہنگائی، قرضوں میں پونے تین بلین ڈالرز کے خطرناک اضافے کے…

  • | |

    وہ مر چکا تھا

    پروفیسر ابوطلحہ وہ فزکس کا نوبل انعام یافتہ پروفیسر تھا۔ وہ اپنے تجربات میں مگن تھا بیوی اخبار لیے لیبارٹری میں د اخل ہوئی ’’اے جناب آپ کو تو نہ نماز کی فکر نہ اور کسی دینی سماجی کام کی۔ بس لیبارتری ہے یا چودہویں صدی کے نبی اور اس کے خلیفہ کی باتیں کرتے…

  • | |

    چار دن لاہور میں!

    مفتی قاضی ذیشان آفتاب چیچہ وطنی میں زیر تعمیر جدید مرکز احرار ’’مسجد ختم نبوت، رحمن سٹی ‘‘میں تعیناتی کی وجہ سے مجھے مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل جناب عبد اللطیف خالد چیمہ کے پاس بیٹھنے اُٹھنے اور دفتر میں لکھنے پڑھنے کا موقع مسلسل ملتا رہتا ہے لیکن ان کے ساتھ سفر…

  • |

    نواز شریف ایک بار پھر نااہل قرار

    سید محمد کفیل بخاری چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ۲۱؍ فروری ۲۰۱۸ء کو انتخابی اصلاحات ۲۰۱۷ء کیس کا مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی کی صدارت کے لیے بھی نا…

  • | |

    …..اورسال بیت گیا

    ڈاکٹرعمرفاروق احرار 31دسمبر کا سورج ڈوبتے ہی2016کا سال ماضی کی تاریک وادیوں میں اترگیا۔کہنے کو توسال پلک جھپکنے میں ہی بیت گیا،لیکن ہم نے کبھی یہ سوچنے کی ضرورت بھی محسوس کی ہے کہ کیایہ سال بھی گزشتہ سالوں کی ماننداچانک ہی گزرگیا ہے،یااِسے گزرنے میں کئی زمانے لگے ہیں!ہوسکتاہے کہ اُن لوگوں کے لیے…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.