نوازشریف اپنی ہی بنائی ہوئی پالیسیوں کا شکار ہورہے ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے وزیر اعظم جناب نوازشریف کے اس بیان پرکہ’’وزیر اعظم ہاؤس کے فون ٹیپ ہورہے ہیں‘‘پر تبصرہ کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ جناب وزیر اعظم یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ ان کے اپنے حکم پر کن کن کے فون ٹیپ ہوتے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حزب اقتدار کے قائد اپنی بنائی ہوئی پالیسیوں کا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد لوگ بھول جاتے ہیں کہ وہ آج ہیں کل نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ’’جوبوؤگے وہ کاٹوگے‘‘کہاوت ہے یہی ،بول سچ ہے کہا جس نے کہا غور سے سن۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.