صحافی ،مصنف اور روزنامہ جہاد پشاورکے بانی ایڈیٹرشریف فاروق توحید و ختم نبوت کے علمبردار تھے: عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن ،کہنہ مشق صحافی ،مصنف اور روزنامہ جہاد پشاورکے بانی ایڈیٹرشریف فاروق کے انتقال پر گہرے غم وافسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف فاروق نظریہ اسلام ،نظریہ پاکستان اور عقیدہ ختم نبوت کے علمبردارتھے اورزندگی بھر قلم وقرطاس کے ذریعے اسلام اور وطن کی خدمت کرتے رہے ۔انہوں نے روزنامہ جہاد اور روزنامہ اتحاد کو سچی اور کھری صحافت کے لئے وقف کررکھا تھا ان کا شاندار ماضی نسل نو کے صحافیوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔عبداللطیف خالدچیمہ نے مرحوم کے بیٹے طاہر فاروق سے فون پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.