امریکی غلامی نے ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو سخت نقصان پہنچا یا ہے. عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ امریکہ شرائط بڑھا کر پاکستان کی خود مختاری پر براہ راست حملہ کرنا چاہتا ہے ،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے امریکی شرائط مسترد کردیں اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کا اعلان کریں امریکی غلامی نے ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو سخت نقصان پہنچا یا ہے ،امریکی غلامی سے نکل کر ہی اپنی سلامتی کو یقینی بناسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کوہیروقراردیناپاکستان کی سلامتی کے لئے زہر قاتل ہے ،پاکستانی حکومت کو حمیت وغیرت اور پاکستانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستقل بنیادوں پر امریکی مطالبات مسترد کردینے چاہئیں اور شکیل آفریدی جیسے غداروطن اور غدار قوم کو عبرت کا نشان بنانا چاہئے ۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.