تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

لمز یونیورسٹی لاہور کے پروفیسرز اور طلبہ کے وفد کا چناب نگر (ربوہ )کا دورہ انتہائی تشویش ناک ہے اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئیں: عبداللطیف خالد چیمہ

متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر اور مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ لمز یونیورسٹی لاہور کے پروفیسرز اور طلبہ کے ایک وفد کا پروفیسر ڈاکٹر تیمور الرحمن کی سربراہی میں چناب نگر (ربوہ )کا دورہ انتہائی تشویش ناک ہے اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ مسلم طلبہ کے اذہان اور عقیدے پر جھوٹی نبوت کے برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کفرو ارتداد نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے اور طلبہ کو نظریہ¿ اسلام اور نظریہ¿ پاکستا ن مخالف سرگرمیوں میں حصے دار بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے حکومت اور خصوصاً وفاقی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ لمز یونیورسٹی کے وفد کا ربوہ کے دورے کے پس منظر کو بے نقاب کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.