تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سودی و یہودی معیشت سے مکمل طور پر جان چھڑوائے بغیر اقتصادی و معاشی ترقی ہرگز ممکن نہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ سود کے خاتمے سے متعلق وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس لینے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے درخواست دائر کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ابتدائی پیش رفت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سودی و یہودی معیشت سے مکمل طور پر جان چھڑوائے بغیر اقتصادی و معاشی ترقی ہرگز ممکن نہیں۔ دارالعلوم ختم نبوت (چیچہ وطنی) کے قدیمی استاد حافظ حبیب اللہ رشیدی کے فرزند محمد بلال حبیب کی لاہور میں تقریب نکاح مسنونہ اور لاہور کے قدیمی احرار کارکن محسن نثار کی رہائش گاہ پر عصرانہ تقریب میں شرکت کے بعد مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں احرار رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کشیدگی، سیکولر انتہاء پسندی کی وجہ سے انتہاؤں کو پہنچی ہوئی ہے۔ اور صدر مملکت مایوسی کے عالم میں انتخابات سے متعلق مذکرات کی ناکامی اور اپنی بے بسی کا کھلم کھلا اظہار کر رہے ہیں۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ انسداد سود کے حوالے سے یہ بالکل ابتدائی پیش رفت ہے حکومت کو پرائیویٹ بنکوں پر بھی قانونی دباؤ ڈالنا چاہیے کہ وہ اپنی اپیلیں واپس لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.