تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تحفظ نامو س رسالت اور تحفظ ختم نبوت کی جدوجہد تما م مسلمانوں کے لیے نکتہ اشتراک ہے. عبداللطیف خالد چیمہ

تحریک تحفظ ختمِ نبوت کے رہنما اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ تحفظ نامو س رسالت اور تحفظ ختم نبوت کی جدوجہد تما م مسلمانوں کے لیے نکتہ اشتراک ہے اور وجہ اتحادہے، اگر حکمران یہ چاہتے ہیں کہ قوم میں اتحاد اور یگانگت کی فضاء پیدا ہو اور طبقہ واریت و فرقہ واریت ختم ہو تو قانون توہین رسالت میں ترمیم یا اس پر نظرثانی کے نام پر قانون کو غیر مؤثر کرنے کی کوششیں ترک کردیں ، انہوں نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کو چاہیے کہ وہ قرآن وسنت کی روشنی میں توہین رسالت سے متعلق قانون سازی کو اس نگاہ سے دیکھیں کے حکومت کا ایجنڈا کیا ہے اور DO MORE کا تقاضا کرنے والے ہمارے عقیدے پر کس طرح وارکر رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ قیام ملک کے مقصد ’’ قرار داد مقاصد‘‘اور آئین پاکستان کے تقاضے پورے نہ کئے گئے تو آنے والے دنوں میں انارکی بڑھنے کا خدشہ ہے ، انہوں نے کہاکہ ملکی سلامتی کو سو فیصد یقینی بنانے کا واحد راستہ اسلامی نظام کا نفاذ ہے اور اس پر تمام مکاتب فکر متفق ہیں ، انہوں نے کہاکہ سیاسی و سیکولر انتہا پسندی نے لوگوں کو مایوس کیا ہے اور مسئلہ کی اصل جڑ بھی یہی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.