تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانیوں نے سری لنکن تعلیمی اداروں میں پنجے گاڑدئے

نذرالاسلام چودھری

 

قادیانی جماعت نے سری لنکن مسلمانوں اور بودھ مت سے تعلق رکھنے والے سنہالیوں کو قادیانی بنانے کی سازش تیز کردی ہے۔ لندن میں مقیم قادیانی جماعت کے سربراہ مرزا مسرور کی خصوصی ہدایات پر ہزاروں کی تعداد میں قرآن کریم کے تحریف شدہ نسخوں کو سری لنکن سرکاری اداروں کے سربراہوں کو پیش کیے جانے کے بعد اب کولمبو کے اہم ہائی اسکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی رکھوادیئے گئے ہیں، جس پر مقامی مکامی مسلم کمیونٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔ سری لنکن مسلم ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی قادیانی جماعت نے اپنے ’’تبلیغی مشن‘‘ کو کامیاب بنانے کے لیے اسپیکر پارلیمنٹ کارو وجے سوریا، کیبنٹ منسٹر نجن راما نائیک، مغربی صوبہ کے گورنر، کے سی لوگس واران ، چیف منسٹر ویسٹرن پرونشل للت کٹن گارا، چیف الیکشن کمشنر مہندادیشا پریا، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے چیئر مین پروفیسر موہن ڈی سلوا، کولمبوصی کے میئر اور کئی حکام سمیت سرکاری لائبریریوں کے افسران سے رابطے کیے تھے، اور ان کی اجازت سے تحریف شدہ نسخے تعلیمی اداروں میں رکھوائے جارہے ہیں۔ کولمبو میں موجود قادیانی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قادیانیت کی تبلیغ کے لیے مرزا مسروراحمد کی ہدایت پر تحریف شدہ نسخوں کا ۷۶؍زبانوں میں ترجمہ کرایاگیا ہے۔ ان نسخوں کو سرلکا سمیت مختلف ممالک کی مساجد، تعلیمی اداروں اور سرکاری لائبریوں میں رکھوانے کا کام جاری ہے۔ اس ضمن میں کولمبو میں سری لنکن قادیانی جماعت کا چیف اے بی مشتاق اور ڈائریکٹر عبدالعزیز انتہائی سرگرم ہیں۔ ان دونوں نے گزشتہ تین ماہ میں سری لنکن کے دودرجن اہم سرکاری عہدیداروں، گورنروں، بینکوں کے سربراہان اور کولمبو کے میئر سمیت اہم تعلیم اداروں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔
کولمبو کے آن لائن جریدے لنکاویب کے مطابق سری لنکا میں قادیانی جماعت بہت تیزی سے فعال ہورہی ہے ۔ اس کی جانب سے اعلیٰ سری لنکن قیادت اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ کیے جانے والے رابطے ، ان کے تبلیغی مشن کا حصہ ہیں۔ آن لائن جریدے کی رپورٹ کے مطابق قادیانی جماعت کے تبلیغی مشن میں مولوی مشتاق، عبدالعزیز، نثار احمد، انیس احمد اور دیگر افراد نمایاں ہیں ، جن میں نثار احمد سری لنکن میں قادیانی تحریک کا سربراہ ہے۔ مقامی جریدے کولمبو پیج نے ۹؍دسمبر کو قادیانی وفد کی سری لنکن اپوزیشن رہنما اور رکن پارلیمان آرسم پن تھن سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ قادیانی وفد کے نثاراحمد اور انیس احمد اورعبدالعزیز نے ان سے ملاقات میں اپنے عقائد کی تبلیغ کے لیے تعاون طلب کی اور انھیں سنہالی زبان میں ترجمہ کیا گیا تحریف شدہ قرآنی نسخہ بھی پیش کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال سری لنکا میں پاکستان کے راستے سے پہنچنے والے قادیانی باشندوں کی گرفتاری کے بعد اکتوبر ۲۰۱۵ء میں لندن سے مرزائی خلیفہ مرزا مسرور نے قادیانی جماعت کے ہیومن رائٹس ڈائریکٹر ڈاکٹر افتخار کو خصوصی مشن پر کولمبو بھیجا تھا ۔ ڈاکٹر افتخار نے ۱۶؍اکتوبر کو دارالحکومت کولمبو میں اسپیکر پارلیمنٹ کا روجے سوریا سے ملاقات کر کے ان سے درخواست کی تھی کہ سرلنکا میں پاکستان سے آنے والی قادیانی کمیونٹی کو تحفظ دیا جائے۔ سری لنکا میں قادیانی کمیونٹی کے ترجمان عبدالعزیز نے تصدیق کی ہے کہ اس ملاقات میں ڈاکٹر افتخار نے سری لنکن اسپیکر پارلیمنٹ سے اجازت طلب کی تھی کہ ان کی جماعت اپنی ’’عدم تشدد‘‘ کی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے سنہالی زبان میں ترجمہ شدہ قرآنی نسخے تعلیمی اداروں میں رکھوانا چاہتی ہے۔ قادیانی جماعت ک ی جانب سے جن معروف اسکولوں اور کالجوں کی لائبریریوں میں تحریف شدہ نسخے رکھوائے گئے ہیں، ان میں سینٹ جوزف کالج، آنندہ کالج ، نالندہ کالج، بدھسٹ اسکول، گوسوامی بالیکا ودیالیہ، آنند ابالیکا ودیالیہ، سنگامیتاکالج، ویزلی کالج او رکیلے کالج سمیت درجنوں کالج او راسکولز کے علاوہ یونیورسٹیاں شامل ہیں۔
(مطبوعہ: روزنامہ ’’امت‘‘ کراچی، 11؍جنوری2016ء)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.