تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

٭ ……رحیم یار خان شہر سے رکن مرکزی مجلس شوریٰ مجلس احرار اسلام حافظ محمد اشرف صاحب کے بہنوئی محمد اشرف فوجی مرحوم۔ انتقال: 22 نومبر 2021ء
٭…… چیچہ وطنی : تحریک طلباء اسلام کے بانی رکن چودھری محمد عاطف وینس کے بڑے بھائی چودھری عزیزالحسن وینس 27نومبر2021ء ہفتہ کو شاہ رکن عالم ملتان میں انتقال کرگئے ۔
٭ ……مولانا اﷲ وسایا قاسم شہید رحمہ اﷲ اور قاری محمد زبیر قاسم کے والد گرامی حاجی اﷲ رکھا مرحوم: انتقال 29 نومبر2021ء
٭……مجلس احرار اسلام حاصل پور کے ناظم نشرواشاعت ورکن مرکزی مجلس شوری مجلس احرار اسلام پاکستان بھائی محمد نعیم ناصر مرحوم، انتقال: 30 نومبر 2021ء
٭…… گوجرانوالہ کے ہمارے مہربان جناب عثمان علی کی والدہ مرحومہ، انتقال : 5دسمبر 2021ء
٭مجلس احرار اسلام چکڑالہ ضلع میانوالی کے رہنما جناب عبدالخالق کے والد محترم گلزار محمد رحمہ اﷲ۔ انتقال: 6دسمبر 2021ء
٭……ٹوبہ ٹیک سنگھ : مرکزی جامع مسجد کے مؤذن قاری غلام رسول 9دسمبر2021ء کو انتقال کرگئے ، مرحوم مجلس احراراسلام کے قدیمی کارکن اور وفادار ساتھی تھے۔ آخر وقت تک جماعت سے وابستہ رہے ۔
٭……چیچہ وطنی : مشہور حکیم محمد جمیل 12دسمبر2021ء اتوار کو انتقال کرگئے ، مرحوم اور ان کا پورا خاندان حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری رحمتہ اﷲ علیہ سے بے حد محبت رکھتا تھا مرحوم جماعت کے اداروں کے ہمیشہ معاون رہے۔
٭……جامعہ مسجد سکینۃ الصغری جتوئی کے متولی ڈاکٹر سید محمد اسماعیل بخاری، سید محمد شکیل بخاری کی پھوپھی صاحبہ مرحومہ۔ انتقال: 12 دسمبر 2021 مرحومہ حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمۃ اﷲ علیہ کی منہ بولی بیٹی تھیں۔
٭……جامعہ دار القرآن فیصل آباد کے مہتمم مولانا قاری محمد یسین مدظلہ کے بھائی حافظ محمد الیاس مرحوم۔ انتقال 13 دسمبر 2021ء
٭……مجلس احرار اسلام چنیوٹ کے قدیم کارکن مستری عبد الغفار 14 دسمبر2021ء کو انتقال کرگئے۔
٭مجلس احرار اسلام یونٹ مسجد نور ملتان کے رہنما حافظ محمدشاکر خاکوانی کے بڑے چچا جناب محمد علی خاکوانی رحمۃ اﷲ علیہ۔ انتقال: 15دسمبر 2021ء
٭……چیچہ وطنی : مسجد ابوبکر صدیق ، حیدر بلاک چک نمبر39/12 ایل کے متولی اور امام وخطیب مولانا زاہد مقبول کے والد گرامی حافظ مقبول احمد 16دسمبر2021ء جمعرات کو انتقال کرگئے ، مرحوم عبداللطیف خالد چیمہ کے دوستوں میں سے تھے
٭……مجلس احرار ملتان کے ناظم مولانا اﷲ بخش احرار کی خالہ مرحومہ، انتقال: 19 دسمبر 2021ء
٭مجلس احرار اسلام لاہور حلقہ چوبرجی کے ناظم قاری احسان اﷲ بلوچ کے والدمحترم، انتقال:22دسمبر 2021ء
٭مولانا ابوبکر یوسف نقشبندی (مدیر مدرسہ عربیہ نقشبندیہ مولویہ جلال پور پیروالا) کے بڑے بیٹے حافظ محمد حسن رحمہ اﷲ۔ انتقال: 23دسمبر 2021ء
٭……مجلس احرار حلقہ نور الاسلام سورج میانی ملتان کے ناظم نشرواشاعت محمد شاہد کا نو عمر بھانجا گزشتہ ماہ انتقال کرگیا
قارئین سے التماس ہے کہ تمام مرحومین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور ان کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کریں، اﷲ ان کے درجات بلند فرمائیں اور اعلی علیین میں مقام عطاء فرمائیں۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.