تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

٭ حافظ محمد عابد مسعود ڈوگر اور محمد شاہد ڈوگر کے والد گرامی چودھری عبدالرزاق ڈوگر کچھ دنوں کی علالت کے بعد ۱۱؍ اپریل ہفتہ کو لاہور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ وصیت کے مطابق ان کی نماز جنازہ اور تدفین لاہور میں ہی ہوئی ۔
٭ تقسیم ملک سے قبل کے مشہور احرار کارکن غلام رسول راہی رحمہ اﷲ کی اہلیہ اور ڈاکٹر ناصر رسول کی والدہ ماجدہ ۱۹؍ اپریل اتوار کو انتقال کر گئیں۔
٭ مجلس احراراسلام پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن رانا قمر الاسلام کے بڑے بھائی، ہمارے دوست رانا عبداللطیف(روزنامہ ’’پاکستان‘‘)کے برادر نسبتی اور عزیزی سعد تنویر کے والد گرامی رانا تنویر الاسلام ۱۹؍ اپریل اتوار کو تنزانیہ میں انتقال کرگئے، نماز جنازہ ۱۹؍اپریل کو تنزانیہ میں ادا کی گئی اور وہیں تدفین ہوئی ۔
٭ مجلس احرار اسلام خانپور کے قدیم احرار کارکن مرزا عبد القیوم بیگ کے برادر نسبتی اور مرزا محمد واصف، یاسر عبد القیوم، مرزا محمد عاطف کے ماموں سعید انور مرحوم 20 ؍ اپریل کو انتقال کرگئے۔
اﷲ تعالیٰ سب مرحومین کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.