تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

٭ محترم جناب محمد دین خلجی رحمہ اﷲ: قیام پاکستان سے قبل دہلی میں مجلس احرار اسلام کے سالار تھے۔ کراچی میں آکر مقیم ہوئے۔ حضرت امیر شریعت اور آپ کے خاندان سے بہت محبت واخلاص کا تعلق تھا۔ انتقال: 23ستمبر 2020ء
٭ مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن عدنان ملک کی خوش دامن مرحومہ، انتقال 28دسمبر 2020ء
٭ مدرسہ معمورہ ملتان کے قدیم کارکن حافظ شفیق الرحمن کے ماموں مرحوم، انتقال: یکم جنوری 2021
٭حضرت مولانا محمد عبداﷲ لدھیانوی رحمہ اﷲ: مجلس تحفظ ختم نبوت کے قدیم کا رکن، مرکزی دفتر ملتان کے سابق ناظم، حضرت مولانا محمد یوسف بنوری، رحمہ اﷲ علیہ کے شاگرد، حضرت مولانا محمد علی جالندھری رحمہ اﷲ علیہ کے معتمد خاص، اور جامع مسجد غلہ منڈی کے خطیب۔ انتقال: 2جنوری 2021ء
٭ ہمارے مہربان میاں عبدالستار صاحب (ملتان) کی والدہ ماجدہ، انتقال: 3جنوری 2021
٭ جناب رؤف طاہر مرحوم؛ممتاز صحافی کالم نگار، ہمارے بہت ہی مہربان اور سید ذوالکفل بخاری رحمہ اﷲ کے مخلص دوست انتقال :4جنوری 2021
٭مجلس احرار اسلام ملتان کے نائب امیر سعید احمد انصاری کی اہلیہ مرحومہ 6جنوری 2021ء کو انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ میں سید عطاء اﷲ بخاری، سید عطاء المنان بخاری اور مولانا محمد اکمل سمیت مدرسہ معمورہ کے اساتذہ نے شرکت کی۔
٭ ہمارے مہربان اور کرم فرما رانا محمد ہاشم کی خالہ مرحومہ، انتقال:6جنوری 2021ء
٭حضرت مولانا احمد رفیع رحمہ اﷲ: حضرت مفتی محمد شفیع لدھیانوی رحمہ اﷲ (خلیفۂ مجاز حضرت مولانا ابو سعد احمد خان نوّراﷲ مرقدہ، بانی خانقاہ سراجیہ کندیاں) کے فرزند، انتقال: 12جنوری 2021ء
٭حاجی احمد حسن رحمہ اﷲ: مجلس احرار اسلام یونٹ ککر والا، محبت پور (میلسی) کے قدیم کارکن، انتقال:15جنوری 2021ء
٭ حاجی محمد اصغر کمبوہ مرحوم: مجلس احرار اسلام رحیم یار خان کے ضلعی امیر جناب حافظ محمد اشرف کے بھائی، سٹی نائب صدر حافظ محمد زبیر کے والد۔ انتقال: 15جنوری 2021ء
٭جناب حاجی محمد انور رحمہ اﷲ: مجلس احرار لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ضیاء الحق قمر کے والد ماجد، انتقال: 16جنوری
٭ مجلس احرار اسلام کے کارکن بھائی محمد عاطف کے عزیز، بھائی محمد عمیر کے برادر نسبتی عادل عباس 16 جنوری کو انتقال کرگئے۔ مرحوم ماہنامہ نقیب ختم نبوت کے مستقل قاری اور مدرسہ معمورہ ملتان کے معاون تھے۔
٭ ہمارے کرم فرما شیخ عمران کپور (سیالکوٹ ) کے والد شیخ خالد مختار کپور انتقال: 18جنوری 2021ء
٭ جامعہ سراج العلوم کبیر والاضلع خانیوال کے شیخ الحدیث مولانا امداد اﷲ رحمہ اﷲ، انتقال 19جنوری 2021ء
٭ حضرت مولانا عبدالمجید فاروقی رحمۃ اﷲ علیہ: جامعہ قاسمیہ شرف الاسلام چوک سرور کے مہتمم وشیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمجید فاروقی 19جنوی 2021ء کو انتقال کرگئے۔آپ جمعیت علماء اسلام ضلع مظفر گڑھ کے سرپرست اور سیکڑوں علماء کے استاذ تھے۔ تمام عمر خدمت دین میں مشغول رہے اور قرآن وحدیث کی تعلیم وتبلیغ میں مثالی خدمات انجام دیں۔
٭مجلس احرار اسلام راولپنڈی کے قدیم کا رکن محترم خالد کھوکھر کی ہمشیر مرحومہ انتقال: 19جنوری 2021ء
٭ مدرسہ معمورہ ملتان کے پڑوسی حافظ محمد فاروق کے والد، انتقال: 20 جنوری 2021ء
٭ مدرسہ معمورہ ملتان کے استاد مولانا عبد الباسط کے خالوجمال الدین، انتقال: 21 جنوری 2021ء
٭ مجلس احرار چنیوٹ کے قدیم کارکن محمد صفدر چنیوٹی کی اہلیہ مرحومہ، انتقال: 22 جنوری 2021ء
٭لاہور: محمد افضل محمد اجمل ذکی کے والد صاحب، انتقال: 23جنوری
٭لاہور: چوہدری امجد علی جٹ کے بھائی چوہدری یونس علی سند ھو، انتقال: 25جنوری
٭مجلس احرار اسلام یونٹ 18کسی ملتان کے امیر قاری محمد معاذ کھیڑا کا معصوم بھانجا، انتقال: 26جنوری 2021ء
٭مجلس احرارِ اسلام پاکستان کے سابق ناظم اعلیٰ مولانا محمد اسحاق سلیمی ؒکی اہلیہ: انتقال 29جنوری ، ان کی نماز جنازہ سید محمد کفیل بخاری نے پڑھائی۔
٭ اعجاز القمر چوہان مرحوم، بستی مولویان رحیم یار خان میں اکابر احرار کے مستقل میزبان حافظ محمد اسماعیل چوہان مرحوم کے فرزند، ضیاء القمر چوہان کے چھوٹے بھائی اور مولوی محمد طارق چوہان مرحوم کے چچا زاد انتقال:جنوری 2021ء
٭مولوی محمد بشیر چوہان مرحوم، بستی مولویان رحیم یار خان کی معزز شخصیت اور مجلس احرار اسلام رحیم یار خان کے سابق رہنما صوفی محمد اسحق مرحوم کے چچا۔ انتقال: جنوری 2021ء
٭لاہور: جامعہ فتحیہ کے استاد محترم حافظ محمد سعید عاطف کے دو بھانجے، بھابھی ام طیب صاحبہ اور بہنوئی صوفی طارق معصوم یکے بعد دیگرے داغ مفارقت دے گئے۔
اﷲ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرماکر درجات بلند فرمائیں اور اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائیں۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.