تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

نعتِ رسول مقبول صلی اﷲ علیہ وسلم

روشن صدیقی

صاحبِ تاجِ ختمِ نبوت صلی اﷲ علیہ وسلم

صدر نشینِ بزمِ رسالت صلی اﷲ علیہ وسلم
اس کی گلی کا ذرہ ذرہ مہر درخشاں بن کر چمکا

فرشِ قدم افلاک کی عظمت صلی اﷲ علیہ و سلم
درس مروت فرماں اس کا ، نوع بشر پر احساں اس کا

امن و محبت اس کی شریعت صلی اﷲ علیہ وسلم
بغض و حسد کا نام ہوا گم ، چمکا رأیتِ عفو و ترحّم

جاگ اٹھی انساں کی شرافت صلی اﷲ علیہ وسلم
قربِ الٰہی سنّت اس کی ، حسنِ عمل ہے طاعت اس کی

حاصلِ ایماں اس کی محبت صلی اﷲ علیہ وسلم

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.