تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مجلس احرار اسلام کی نئی رکنیت و تنظیم سازی مہم

السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ …………………… مزاج گرامی !
جملہ ماتحت مجالس احرار اور ذمہ داران کے نام
مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی انتخابات ہر پانچ سال بعد ہوتے ہیں گزشتہ انتخابات مئی 2017ء میں ہوئے اور آئندہ ان شاء اﷲ العزیز 2022ء میں ہوں گے۔ لیکن اس سے قبل ملک بھر میں رکنیت و تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کیا جاتا ہے۔ جس کے لیے مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس، منعقدہ 19 محرم الحرام 1442ھ مطابق 8 ؍ ستمبر 2020ء ایوان احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں کیے گئے فیصلے کے مطابق ایک مرکزی کمیٹی برائے رکنیت و تنظیم سازی قائم کی گئی جس کا سربراہ جناب سید عطاء اﷲ ثالث بخاری کو بنایا گیا جبکہ جناب ڈاکٹر محمد آصف، جناب مولانا تنویر الحسن احرار اور جناب مولانا محمد اکمل اس کمیٹی کے ارکان مقرر ہوئے۔
اس کمیٹی کا اجلاس 7 دسمبر 2020ء بروز پیر، ایوان احرار نیومسلم ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں سال 2021 ء کو جماعت کی تنظیم کا سال قرار دیا گیا اور تنظیم سازی کے لیے درج ذیل امور طے پائے:
٭ ہر شاخ کے سابقہ تمام ارکان کی رکنیت کی تجدید کی جائے گی اور نئے ارکان کو معاون / رکن بنایا جائے گا۔
٭ تمام ماتحت شاخیں، جماعت میں نئے احباب کی شمولیت کے حوالے سے مرکزی کمیٹی برائے رکنیت و تنظیم سازی سے رابطہ کرکے ہدایات حاصل کریں۔
٭ ایسے نو وارد ساتھی جن کا سابقہ تعلق کسی تنظیم سے رہا ہو یا وہ اس وقت کسی سرکاری پابندی کا شکار ہوں یا ماضی میں رہے ہوں ان کے حوالے سے بھی مرکزسے رابطہ کرکے معلومات حاصل کریں۔
٭ اس سال رکنیت فیس فی کس 100 روپے طے کی گئی ہے۔
٭ ہر شاخ کے مرکز کے ساتھ الحاق کی فیس 1000 روپے طے کی گئی ہے۔
٭ ہر قدیم وجدید رکن کو رکنیت سازی کے ساتھ ساتھ جماعت کے ترجمان ماہنامہ ’’نقیب ختم نبوت‘‘ کا سالانہ خریدار بھی بنایا جائے۔
٭ تمام شاخیں اپنے مقامی یونٹس میں رکنیت و تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد یونٹ کے نظم کو ترتیب دینے کے لیے مرکزی کمیٹی برائے رکنیت و تنظیم سازی سے رابطہ کریں۔
رابطہ کے لیے :
سید عطاء اﷲ ثالث بخاری (ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس احرار اسلام پاکستان) 0300-6326714
ڈاکٹر محمد آصف (مرکزی ناظم دعوت وارشاد) 0300-9522878
مولانا تنویر الحسن احرار (سیکرٹری جنرل مجلس احرار اسلام پنجاب) 0300-4716780
مولانا محمد اکمل (رکن مرکزی مجلس شوریٰ) 0300-6385277

منجانب: عبد اللطیف خالد چیمہ
ناظم اعلیٰ مجلس احرار اسلام پاکستان
0300-6939453
www.ahrar.org.pk / majlisahrar@yahoo.com / +9242-35912644

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.