تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اجتماع برائےنومسلمین 2020

رپورٹ ۔تنویرالحسن احرار
مجلس احراراسلام اپنے قیام سےھی جہاں عقیدہ ختم نبوت کےدفاع اور منکرین ختم نبوت کے تعاقب میں مصروف ھےوہاں دعوت اسلام کےعظیم فریضے کوبھی سرانجام دےرھی ھےقادیان ھویاچناب نگر نبوی منھج دعوت کےسلسےکوبحسن وخوبی آگےبڑھایاجارھاھے
بفضل اللہ اس سے بہت بہتر نتائج مل رھےھیں
گزشتہ آٹھ سال سےھمارےنومسلم بھائ ڈاکٹرمحمدآصف ۔جوپہلےخودبھی قادیانی طبقہ سےمنسلک تھےاللہ نےھدائت کے نورسےمنورفرمایااور2012میں قادیانیت کومکمل تحقیق کے ساتھ چھوڑ کر اسلام قبول کیا
مسلسل اسی فکرمیں لگےرھتےھیں کہ کسی طرح احسن اندازسےغیرمسلموں تک دعوت دین حق پہنچےاوروہ اسلام قبول کر لیں
بھائ آصف کی محنت سےالحمدللہ سینکڑوں غیرمسلم (قادیانی بہائ ھندو عیسائ) قبول اسلام کرچکےھیں
مسلمان ھونےکےبعدجوبات ان کوذھن نشین کرواتےھیں وہ یہ ھوتی ھے کہ کسی قسم کی مسلکی منافرت اور تفریق سےبالاترھوکرھم سچےاسلام کے داعی بن کرجیئیں گےاورمرتےدم تک دعوت اسلام کے مبارک فریضےکونبھاتےرھیں گے
ڈاکٹر آصف کی اس کڑھن کودیکھ کرمجلس احراراسلام نےمستقل شعبہ دعوت وارشاد قائم کیا
جس کےذریعےغیرمسلموں تک دعوت اسلام پہنچانےاورمسلمان ھونےوالےنومسلم بھائیوں کی دیکھ بھال ان کے قانونی مسائل معاشی مسائل شادی بیاہ کے معاملات رہائش کا انتظام ودیگرامورسرانجام دیتاھے

2015میں ملک کے مختلف علاقوں سےنومسلم احباب کو لاھورمیں جمع کیاگیا اوران سے بہت سارے اھم مسائل پہ تین دن گفتگوکاسلسلہ جاری تھا
5سال گزرگئےباوجودکئ بارکوشش کرنےکےدوبارہ جوڑکی ترتیب نابن سکی
گزشتہ ماہ چناب نگراجتماع کے دوران مشاورت ھوئ اور20/21/22 نومبر2020 جمعہ ھفتہ اتوار کی تاریخیں طیےکرکےجگہ کاتعین اورانتظامات کےسلسلہ میں مشاورت شروع ھوگی
نواسہ امیرشریعت سیدکفیل شاہ بخاری
مجاھدختم نبوت عبداللطیف خالدچیمہ سیدعطاءاللہ شاہ ثالث بخاری سیدعطاءالمنان بخاری
مولانا خواجہ خلیل احمد
ڈاکٹرشاھدکاشمیری
ملک محمد یوسف احرار
حافظ محمد ندیم دارالکتاب لاھورسےاس بابت تفصیلی مشاورت ھوئ
اورادارہ ابن مریم مرغزارکالونی لاھورمیں انتظامات کوعملی شکل دےدی گئ
ڈاکٹرمحمدآصف نےنومسلم احباب سےرابطوں کی ترتیب بنالی بالآخر 20نومبرجمعہ شام کو دوستوں کی آمد کاسلسلہ شروع ھوگیا
مہمانوں کے لیے بہترین رہائش اورکھانےکاانتظام کیاگیا
بروزھفتہ صبح 9بجےاستاذالقراءقاری ذکی اللہ کیفی کی تلاوت قرآن مجید سے نشست کاآغازھوا
راقم نے اجتماع کی غرض وغایت بیان کی
پھر شیخ الحدیث مولانا محمد قاسم نے انتہائ خوبصوت انداز میں دعوت نبوی اوراسکامنھج کےعنوان پہ گفتگوکی اوراجتماع کی کامیابی کےلئےدعاکروائ
مولانا محمد فیضان نےانتہائ خوبصورت انداز میں نعت پیش کی
ڈاکٹرمحمدآصف نےنومسلمین کی حالت زار۔ذمہ داریاں ۔پیش آمدہ مسائل پہ تفصیلی گفتگو کی
اس دوران نومسلمین کی کارگزاریوں کاسلسلہ شروع ھواجن میں ھرکارگزاری دل دہلا دینے والی تھی
نومسلمین میں بھائ عبداللہ مولاناعبداللہ مولاناکاشف پیدائشی ھندوتھے
مولاناعبداللہ نےھندومذھب کےعقائدونظریات اوراپنےاوپراسلام کی حقیقت کھلنےکےبعدقبول اسلام کی دکھ بھری داستان سنائی مولاناعبداللہ نےکہاھم نےھندوگھرانےمیں آنکھ کھولی جہاں کئ خداؤں کی پوجا پاٹ کی جاتی تھی مگر بچپن میں بچوں کومسجدجاتےدیکھتاتومیرابھی دل چاھتاکہ میں بھی نمازپڑھوں جب دسویں جماعت میں تھاتوعزم وھمت میں مضبوطی آئ اور اسلام قبول کرلیامیرےاوپربہت دباؤ ڈالا گیا کہ اسلام چھوڑدوں بہت ماراپیٹاگیاجان سےمارنےکی دھمکیاں دی گئیں گھرسےنکال دیاگیامگر اللہ تعالیٰ نے دین پر استقامت دی اس دوران جامعہ احیاء العلوم لاھورمیں داخلہ لےلیااوردرس نظامی مکمل کر لیا اب دعوت اسلام مھم میں مصروف ھوں خاندان کے کئ افراداسلام قبول کر چکےھیں
بھائ محمد شریف بہائی مذہب سے اسلام کاسفرطئےکرکےآئےتھےان کی بھی عجیب داستان حیات تھی
اسلام کو چھوڑ کرپہلےقادیانیت کاسفراختیارکیاپھربہائیت کے چنگل میں پھنس گئے اسدشریف اورعدیل شریف بھی ان کےھمسفرتھے
بھائ عامرعیسائیت ترک کرکے اسلام کی طرف آئے عامرنےبھی عجیب حالات سنائےلاھورمیں یوحنا آباد میں مقیم تھے جہاں اب بھی مسلمانوں کی کوئ مسجدنہیں بچپن میں جب کانوں میں آذان کی آواز پڑتی تودل چاھتاکہ یہ آواز سنتا ھی رھوں ھمارےگھرمیں آذان کے احترام میں عیسائ ھونےکےباوجودٹی وی بندکردیاجاتا
مگر جب اسلام دل میں گھرکرگیاتوچپکےچپکےتبلیغی مرکزابراھیم مسجدجاناشروع ھوگیاجہاں حقیقی اسلام کی روح میرے دل میں داخل ھوئ
اسلام قبول کرنے کے متعلق جب گھر والوں کو خبرملی توھرقسم لالچ دیاگیاماراپیٹاگیامگراللہ سےھمیشہ مددمانگی اب بھی بھی مضبوطی سے قائم ھوں اور دعوت دین حق کےفریضےکی ترویج واشاعت میں مصروف ھوں
حافظ ابراھیم کی دل دہلا دینے والی رودادبھی عجیب تھی سارا خاندان مسلک اھلحدیث سےمنسلک تھاکسی دوست کی دعوت پر چناب نگر چلےگئےقادیانی مربیوں سےگفتگو کی اورشکوک وشبہات میں مبتلاء ھوگئےایمان گنوا بیٹھے دوبارہ اللہ نےتوفیا دی اور اسلام قبول کیا ان کی وجہ سے صرف لاھورمیں 100سےزیادہ مسلمان مرتدھوئےجن کودوبارہ اسلام کی طرف لانےکےلئےمتفکرھیں
بھائ عبدالرحمان۔ڈرائیورتھےقادیانیوں سےتعلقات بنےاورساراگھرانامرتدھوگیا
انہی کی تبلیغ سے محمد بلال اور محمد نوید سمیت کئ مسلمان قادیانیت کی بھینٹ چڑھ گئے تھے 2015میں دوبارہ اسلام قبول کیا
محمد بلال محمد نوید ۔جمیل سپرا۔احمدعلی۔پرویزاحمد۔محمدایوب ۔محمدیعقوب۔ محمد صدیق ۔محمدمعاویہ ۔احسن قریشی ۔محمدمظہر ۔آصف محمود ۔رانااحسان ۔حافظ ابراھیم ۔بھائ عامر ۔سلطان محمود ۔عرفان ۔عبدالجبار ۔عمیررضا ۔راضاعظمت اللہ ۔سابق قادیانی مربی عامرمنیر ۔نےبھی اپنی اپنی داستان حیات وقبول اسلام کی رلادینےوالی داستانیں سنائیں
محترم عبدالجبارانصاری جنہوں نےکئ مذاھب کاچکرلگایااوراب اسلام پہ قائم ھیں اوربزم مکالمہ کےنام سےملتان میں اسلام کے پیغام کو عام کررھےھیں
21نومبردن بھرکارگزاریوں کاسلسلہ جاری تھا
بعدنمازعصر۔۔۔سابق عیسائی بھائ عبدالوارث گل نےگفتگوکی
نمازمغرب کےبھی کارگزاریوں کاسلسلہ جاری تھا اس دوران تنظیم اسلامی فیصل آباد کے رھنما مولانا محمد فیضان تشریف لے آئے اور اسلام اور دعوتی ذمہ داری کےعنوان پہ سیرحاصل گفتگوکی
نمازعشاء کے بعد نشست جاری تھی کہ
پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کندیاں تشریف لے آئے
بھائ عبدالرحمان کی داستان قبول اسلام نے حضرت کوبھی آنسوبہانےپہ مجبور کردیا
حضرت نےحوصلہ افزائی کی اور فرمایا کہ خانقاہ سراجیہ کندیاں دعوت اسلام کی مھم اورعقیدہ ختم نبوت کےمحاذپرروزاول سےمصروف ھے حضرت نےبہت خوشی کا اظہار فرمایا بہت دعائیں دیں
دعاء کےبعداحباب کوضیافت اورآرام کاموقع دیاگیا
22نومبر صبح8بجےنشست کا آغاز ہوا ساڑھے11بجےداعئ اسلام مولانامحمدعرفان کی گفتگوھوئ
اس دوران نواسہ امیرشریعت سیدمحمدکفیل بخاری
مجاھدختم نبوت عبداللطیف خالدچیمہ
مفکر اسلام حضرت مولانا زاھدالراشدی تشریف لے آئے
بھائ احسن قریشی نے داستان قبول اسلام سنائ اورنومسلمین کے مسائل سے آگاہ کیا
بعدازاں سیدمحمدکفیل بخاری نے دعوت اسلام کی عظمت اور استقامت دین پرملنےوالےانعامات کےحوالےسےگفتگوکی
جناب عبداللطیف خالدچیمہ نےمہمانوں کاشکریہ اداکیا
اور مولانا زاھدالراشدی کودعوت خطاب دی
مولانا زاہد الراشدی نےاپنےمخصوص اندازمیں نومسلم کوخراج تحسین پیش کی
مجلسِ احرار اسلام کے اس اھم قدم کوسراھااوراپنےتجربات کی روشنی میں رھنمائی کی
ڈاکٹرمحمدآصف نےنومسلمین کے کرنےکےکام کےحوالےسےگفتگوکرکےمھمانوں کاشکریہ اداکیا
اجتماع کے اختتام پہ مولانازاھدالراشدی نےدعاکروائ
نشست کے اختتام پہ کینیڈامیں ختم نبوت کےحوالےسےاھم کرنےوالےعالم دین مفتی محمد سخاوت اورقاری خالدعثمان تشریف لائے جنہوں نےاس مبارک کام کوسراہااورخوشی کااظہارکیا
قارئین کرام گزارش ہے کہ غیرمسلموں تک اسلام کی دعوت پہنچاناھماری ذمہ داری ھےاورجومسلمان ھوجائےاس کوسنبھالنا
اس کے قانونی ۔معاشی مسائل حل کرنا
اسکواپنی برادری اور بھائ چارےسےاپنےقریب کرنا
نومسلمین کے لئے ویلفیئر سوسائٹی کا قیام
ھاسٹل اورپناہ گاہ کاقیام
یہ مستقل اورمستقبل کے اھم عزائم اورشعبےھیں جن کاقیام ازحد ضروری ھے اور توجہ طلب ھے
آللہ تعالیٰ ھمیں یہ کام کرنےکی توفیق دیں آمین اس سلسلےمیں مزیدرابطہ اور معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں ڈاکٹر محمد آصف 03009522878

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.