تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

نعتیہ غزل

یوسف طاہر قریشی

رسولِ پاکؐ محبوب خدا ہیں، رشک یوسف ہیں
بلاشک وہ امام الانبیاء ہیں، رشک یوسف ہیں
وہ رشک نوح و ابراہیم، فخرِ آدم و ہاروں
وہ بحرِ رحمت وصدق وصفا ہیں، رشکِ یوسف ہیں
مدینہ پر کئی کنعاں، کئی یوسف کدے قرباں
جہاں رہتے محمدؐ مصطفی ہیں، رشک یوسف ہیں
شہِ طیبہؐ کی شہرت کے پھریرے عرشوں فرشوں پر
سلاطیں جن کی عظمت پر فدا ہیں، رشکِ یوسف ہیں
ادائیں ان کی جو اپنائے، ہے عاشق وہی سچا
جہاں میں اک وہی شیریں ادا ہیں رشک یوسف ہیں
ہے جن کی ایک اِک سنت خدا کے عرش سے افضل
وہ خیر الناس اور خیرالوریٰ ہیں، رشک یوسف ہیں
اُطاق قلب میں میرے ہیں ان کے عشق کے جلوے
کہ جو طاہرؔ حبیب کبر یا ہیں، رشک یوسف ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.