تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حضرت صدیقِ اکبر رضی اﷲ عنہ

القادری

ابوبکرِ صدّیقؓ جانِ صداقت
وہ پرنور صورت، وہ پاکیزہ سیرت
وہ خود ذات سے اپنی خیر و سعادت
اور اس پر رسول خدا کی رفاقت
وہ نیکی کی عادت، وہ خلق و مروّت
وہ سادہ طبیعت وہ سنجیدہ فطرت
جبیں اتنی روشن کہ قرآں کی آیت
برستی گھٹائیں کہ دستِ سخاوت
وہ قرآن پڑھتے ہوئے اشک باری
وہ راتوں کی تنہائیوں میں عبادت
مشیر ان کے فاروقؓ وعثمانؓ و حیدرؓ
وہ بارِ امامت، وہ دورِ خلافت
وہ ایماں سراپا، یقینِ مجسم
نبیؐ کی رسالت کی پہلی شہادت
خدا ان سے راضی، وہ راضی خدا سے
نبیؐ نے بھی جنت کی دی تھی بشارت
سیاست مگر عینِ منشائے یزداں
دماغوں پہ قبضہ، دلوں پہ حکومت

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.