تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

مسافران آخرت

کمالیہ میں قدیم احرار کارکن ماسٹر احمد یار قاصر مرحوم کی بیٹی، مجلس احرار کے رکن شوریٰ جناب عبد الکریم قمر کی بھتیجی اور منیر احمد صاحب ( نادرا آفیسر) کی اہلیہ 10 ؍مئی 2019کو وفات پاگئیں۔
شیخ عبدالحئی لدھیانوی مرحوم کے بڑے بیٹے او ر نقیب ختم نبوت کے مستقل قاری شیخ قیوم نظر لدھیانوی انتقال 12؍جون
ابن امیر شریعت مولانا سید عطا ء المحسن بخاری رحمہ اﷲ کے ہم درس، قائد احرار حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم کے دیرینہ دوست، حضرت مولانا عبد الرحمن رحمانی (قطر) کی اہلیہ اور مولانا سعید الرحمن (قطر) کی والدہ 30؍ جون کو انتقال کرگئیں۔
مجلس احرار اسلام جھنگ کے کارکن محمد انور مغل کے تایا مستری محمد علی مغل انتقال: 8؍ جولائی ، مرحوم مجلس احرار کے قدیم کارکن تھے مجلس احرار کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے اظہار تعزیت کیا۔
مجلس احرار اسلام یونٹ لطیف آباد کے رہنما بھائی عارف شہزاد صاحب کے جواں سال فرزند محمد عبد اﷲ 12 ؍ جولائی کو انتقال کرگئے نماز جنازہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے پڑھائی جبکہ مجلس احرار ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل سمیت احرار کارکنوں نے شرکت کی اور اظہار تعزیت کیا۔
اﷲ تعالیٰ سب مرحومین کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.