تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

نعت

سیدمحمدابوالخیرکشفی

یہ سلسلۂ صدق و صفا کس سے ملا ہے
افکار کو اندازِ حیا کس سے ملا ہے؟

کس نام سے ملتی ہے شفا اہلِ جہاں کو
کونین کو یہ حرفِ دعا کس سے ملا ہے؟

ہر نقش میں ایک شانِ کریمی ہے خدا کی
یہ پردہ انوار و ضیا کس سے ملا ہے

یہ دولت اندازِ نظر کس کا کرم ہے
یہ سلسلۂ فکرِ رسا کس سے ملا ہے؟

سرکار دو عالم ﷺ کے سوا کون امیں ہے؟
اﷲ کا پیغام ہدیٰ کس سے ملا ہے؟

اس ذات محمد ﷺ کے سوا، کوئی بتائے
انسان کو مفہوم رضا کس سے ملا ہے؟

کشفی کو عطا کس سے ہوئے اشکِ محبت
آواز کو یہ رنگ صفا کس سے ملا ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.