تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافرانِ آخرت

گڑھا موڑ مجلس احرار اسلام کے کارکن ربنواز سیال کی بھاوج یکم فروری کو انتقال کرگئیں۔
مجلس احرار اسلام ملتان کے سرپرست و سابق امیر صوفی نذیر احمد مرحوم 6 ؍ مارچ کو انتقال فرماگئے۔ نماز جنازہ 7 مارچ کو جامعہ قاسم العلوم گلگشت ملتان میں ادا کی گئی جس میں قائد احرار اسید عطاء المہیمن بخاری، سید محمد کفیل بخاری ،سید عطا ء اﷲ ثالث بخاری، سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد اکمل سمیت مدرسہ معمورہ کے مدرسین، علماء طلباء، کارکنان احرار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مرکز احرار جامع مسجد احرار، نیو ماڈل ٹاؤن گجرات کے پڑوسی اور احرار کارکن بھائی محمد افضل 9؍ مارچ کو انتقال کرگئے۔
حسن معاویہ ولد علی معاویہ مرحوم بہاولنگر، انتقال: 14؍مارچ
مدرسہ معمورہ ملتان کے مدرس حافظ غلام یسین کے فرزند اور درجہ رابعہ کے طالب علم حافظ محمد عمر فاروق مرحوم طویل علالت کے بعد 16 مارچ کو خالق حقیقی سے جاملے۔ مدرسہ معمورہ کے تمام اساتذہ وطلباء نے جنازے میں شرکت کی اور اظہار تعزیت کیا۔
تلہ گنگ کے احرار کارکن لالہ شیر خان کی اہلیہ مرحومہ 23 ؍ مارچ کو انتقال کرگئیں
مجلس احرار اسلام بوریوالہ کے امیر صوفی عبد الشکور کے والد حاجی محمد رفیق مرحوم 24 مارچ کو انتقال کرگئے۔ قائد احرار پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری، سید محمد کفیل بخاری نے اظہار تعزیت کیا جبکہ مجلس احرار کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ، رانا قمر الاسلام اور مولانا سرفراز معاویہ نے جنازے میں شرکت کی۔
اﷲ تعالیٰ سب مرحومین کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

 

دعاءِ صحت
قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب مدرسہ معمورہ ملتان کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی
مجلس احرار اسلام ملتان کے قدیم کارکن محمد یعقوب خان خواجکزئی ہمارے کرم فرما پروفیسر محمد ایوب خان علیل ہیں
ملتان میں ہمارے کرم فرما محمد عباس صاحب فالج کے مرض میں مبتلا ہیں
چیچہ وطنی، پیرجی عبد اللطیف رحمہ اﷲ کے پوتے، پیرجی عبد الجلیل مدظلہٗ کے فرزند خلیل الرحمن علیل ہیں
حضرت مولانا محمد یسین رحمہ اﷲ (سابق مہتمم جامعہ قاسم العلوم ملتان) کے فرز ند حافظ محمد شعیب شدید علیل ہیں
مدرسہ معمورہ کے مدرس قاری محبوب الرحمن کے چچا شدید علیل ہیں
مجلس احرار اسلام اوکاڑہ کے کارکن جناب ہمایوں کی والدہ شدید علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ سب کو شفاکاملہ عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.