تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ امت کے محسن اور مہربان تھے: حکیم حافظ محمد قاسم

چیچہ وطنی(نامہ نگار)مجلس احراراسلام چیچہ وطنی کے زیر اہتمام یوم سیدناصدیق اکبرؓ بھر پور انداز میں منایا گیا، یوم صدیق اکبر کا اجتماع دارالعلوم ختم نبوت جامع مسجد بلاک نمبر12 میں ناظم اعلی مجلس احراراسلام پاکستان الحاج عبداللطیف خالد چیمہ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجتماع کا آغاز حافظ محمد بن قاسم کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رہنما پیر جی مولانا عزیزالرحمن رائے پوری نے کہا کہ سیدنا ابوبکر صدیق ؓ نے منکرین ختم نبوت اور منکرین زکوت کے خلاف اعلان جہاد کیا اور ان تمام فتنوں کا خاتمہ کرکے دم لیا آج بھی بڑے بڑے ممالک کے سربراہان نے نظام خلافت راشدہ کے اصولوں کو اپنایا تو ظاہری کامیابی ملی، مبلغ ختم نبوت مولانامحمدسرفرازمعاویہ نے کہا سب صحابہ دین کی بنیاد ہیں سیدنا ابوبکر صدیق سنگ بنیاد ہیں، جب تک زندہ رہیں گے منکرین ختم نبوت اور گستاخان صحابہ کا تعاقب جاری رکھیں گے، ناظم اعلی مجلس احراراسلام چیچہ وطنی حکیم حافظ محمد قاسم نے کہا حضرت ابوبکر صدیق ؓ امت کے محسن اور مہربان تھے، ناظم نشرواشاعت مفتی قاضی ذیشان آفتاب نے کہا کہ ہر صحابی اپنی فضیلت میں بہت بلند ہے لیکن جزوی اور کلی طور پر جو فضیلت تمام صحابہ پر سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کو حاصل ہے وہ کسی اور کو نہیں، نعتیہ کلام اور منقبت سیدنا ابوبکر صدیق ؓ پر اشعار حافظ محمد عثمان اور حافظ محمد مغیر ہ خالد نے پیش کیئے،مجلس احراراسلام ضلع ساہیوال کے امیر محمد قاسم چیمہ جمعیت علماء اسلام تحصیل چیچہ وطنی کے امیر حافظ حفیظ اللہ گجر، حافظ محمد معاویہ راشد محمد صہیب چیمہ اور کئی دیگر شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب کا اختتام مولانا منظور احمد کی دعاء سے ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.